Brailvi Books

اِنفرادی کوشش
43 - 200
کہ بس کیجئے میرا دل اس کلام کی عظمت سے پھٹا جا رہا ہے۔''عتبہ بارگاہِ رسالت ا سے واپس تو آگیا مگر اس کے دل کی دنیا میں ایک نیا انقلاب رونما ہو چکا تھا۔ اس نے واپس لوٹ کر سرداران ِقریش سے کہہ دیا کہ ''محمد(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم) جو کلام پیش کرتے ہیں وہ نہ جادو ہے نہ کہانت اور نہ ہی شاعری' بلکہ وہ کوئی اور ہی چیز ہے،لہٰذا میری رائے ہے کہ تم لوگ ان کو ان کے حال پر چھوڑ دو ،اگر وہ کامیاب ہو کر سارے عرب پر غالب ہوئے تو اس میں ہم اہل قریش ہی کی عزت بڑھے گی ورنہ سارا عرب ان کو خود ہی فنا کر دے گا۔'' مگر قریش کے سرکش کافروں نے عتبہ کا یہ مخلصانہ اور مدبرانہ مشورہ نہیں مانابلکہ اپنی مخالفت اور ایذا ء رسانیوں میں اور زیادہ اضافہ کر دیا۔
(زُرقانی علی المواہب ج۱ ص۴۸۰)
(16) ایک نمازی پر انفرادی کوشش
    حضرت ابوہریرہ درضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص مسجد میں داخل ہوا جبکہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم مسجد کے ایک کونے میں جلوہ افروز تھے ۔ اس شخص نے نماز ادا کی پھر آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی خدمت میں حاضر ہوا اور سلام عرض کیا۔ معلِّم اعظم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا '' واپس جا ؤاور نماز پڑھو کہ تم نے نماز نہیں پڑھی۔ '' وہ شخص واپس گیا اور (دوبارہ) نماز پڑھی ' پھر حاضر ہوا اور سلام عرض کیا۔آپ ا نے ارشاد فرمایا ،'' جاؤ اور نماز پڑھو کہ تم نے نماز نہیں پڑھی۔'' اس شخص نے تیسری بارکے بعد کہا'' یارسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم! مجھے (نماز کا طریقہ) سکھا دیجئے۔''

     مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا کہ'' جب تم نماز کا ارادہ کرو تو تکبیر کہو' پھر قرآن میں سے جس قدر آسان ہو پڑھ لو ' پھر رکوع کر ویہاں تک کہ رکوع میں تمہیں اِطمینان ہو
Flag Counter