یہ کلام زبان پر نہیں لاتے ۔ آپ ا نے دریافت فرمایا کہ تم کس شہر سے تعلق رکھتے ہواور تمہارا دین کیا ہے ؟.... اس نے عرض کیا،'' میں نصرانی ہوں اور اہل نینوا سے ہوں ۔ آپ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کے نیک بندے حضرت یونس ں کے شہر سے ؟... اس نے حیرت سے پوچھا کہ آپ حضرت یونس علیہ السلام کے بارے میں کیسے جانتے ہیں؟... آپ نے فرمایا،'' وہ میرے بھائی ہیں ، وہ بھی نبی تھے اور میں بھی نبی ہوں ۔'' عدرس نے جونہی آپ کا جواب سنا، تو ادب ونیاز سے جھک کر آپ کے سر اقدس کو بوسہ دیا ، پھر دستِ اقدس چومے اور بعد ازاں قدموں کو بوسہ دیا ۔ دونوں بھائی یہ منظر بھی دیکھ رہے تھے ۔ان میں سے ایک نے دوسرے سے کہا کہ ''اس شخص نے تیرے غلام کو اب تیرے کام کا نہیں چھوڑا ۔'' جب عدرس ان کے پاس پہنچا ،تو انہوں نے کہا، تیرے لئے افسوس ہے ،تجھے کیا ہوگیاکہ تو اس شخص کے سر کو چومنے لگ گیا اور اس کے ہاتھ پاؤں کے بوسے لینے لگا؟.... غلام نے جواب دیا،''اے میرے سردار!اس ہستی سے بڑھ کر دنیا میں کوئی شخص نہیں ہے۔ انہوں نے مجھے ایک ایسے امر کی خبر دی ہے کہ جسے صرف نبی ہی جانتا ہے ۔