Brailvi Books

اِنفرادی کوشش
34 - 200
(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم) پر جنون کا اثر ہے ۔ میں نے لوگوں سے دریافت کیا کہ وہ کہاں رہتے ہیں ، شاید اللہ تعالیٰ انہیں میرے ہاتھوں شفا دے دے ۔'' پھر میں نے آپ کی خدمت میں حاضر ہوکر عرض کی ،''میں ہوائی اشیاء اورجنون وغیرہ کا علاج کرتا ہوں اور اللہ( عزوجل)جسے چاہتا ہے میرے ہاتھوں شفاء دے دیتا ہے، آئیے میں آپ کا علاج کردوں ۔'' یہ سن کر سرور ِ عالم ا نے خطبہ پڑھنا شروع کیا کہ تمام تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں ، ہم اسی کی تعریف کرتے ہیں اور اسی سے مدد کے طلب گارہیں ، جسے اللہ تعالیٰ ہدایت عطا فرمائے اسے کوئی گمراہ کرنے والا نہیں ہے اور جسے وہ راہ ِ حق سے بھٹکا دے اس کی راہنمائی کرنے والا کوئی نہیں ، میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں ، وہ واحد ویکتا ہے ، اس کا کوئی شریک نہیں ۔'' آپ نے یہ تین مرتبہ ارشاد فرمایا۔ یہ سن کر میں نے کہا ،''خدا کی قسم ! میں نے کاہنوں کی باتیں بھی سنی ہیں اور جادوگروں کی بھی نیز شاعروں کے کلام بھی سن رکھے ہیں مگر آپ جیسا کلام کسی نے نہیں کیا ، اپنا دستِ اقدس آگے بڑھائیے ۔'' آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے اپنا ہاتھ آگے بڑھایا اور میں نے آپ کے ہاتھ پر اسلام لانے کی بیعت کی ۔
 (البدایۃ والنھایۃ ، ج۳،ص۴۸)
 (9) حضرت سیدناطفیل بن عمرو رضی اللہ تعالی عنہ  پر انفرادی کوشش
    حضرت طفیل بن عمر ودوسیرضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ(ایمان لانے سے قبل) میں مکہ مکرمہ میں حاضرہوا،اس وقت، سرورِعالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم وہیں پر موجود تھے۔ چونکہ طفیل بن عمرو، رئیس اور سردار بھی تھے اور صاحب فہم وفراست شاعر بھی،چنانچہ آپ کی آمدپر قریش ، دوڑے ہوئے ان کے پاس آئے اور کہا کہ ''تم یہاں آئے ہو اور ہمارے پاس موجود
Flag Counter