Brailvi Books

اِنفرادی کوشش
30 - 200
صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا ،''یہ کہ تم اس بات کی گواہی دو کہ اللہ عزوجل کے سواء کوئی معبود نہیں او راس کا کوئی شریک نہیں ہے ، اور لات وعزی کو جھٹلاؤ اور بتوں سے براء ت کا اظہار کرو۔'' حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ نے ایسا ہی کیا اور مسلمان ہوگئے۔
(البدایۃ والنہایۃ ،ج۳،ص۳۴)
( 4) حضرت سیدنا ابوقحافہ رضی اللہ تعالی عنہ پر انفرادی کوشش
    حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ فتح مکہ کے موقع پر اپنے بوڑھے والد ابو قحافہ (جو اس وقت تک مسلمان نہیں ہوئے تھے)کو لے کر سرکارِ دوعالم کی بارگاہِ اقدس میں حاضر ہوئے تو آپ نے فرمایا ،''اے ابوبکر! تم نے اپنے بوڑھے باپ کو کیوں تکلیف دی؟ میں خود ان کے پاس آجاتا ۔'' تو سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ نے عرض کی ،'' ان کا یہاں حاضر ہوناہی زیادہ مناسب تھا ۔''رسولِ اکرم نے ابوقحافہ کو اپنے سامنے بٹھایا اور ان کے دل پر ہاتھ رکھ کر کہا ،''اے ابو قحافہ !اسلام قبول کرلو سلامتی کو پالو گے ۔'' تو سیدنا ابوقحافہ رضی اللہ تعالی عنہ نے اسلام قبول کر لیا ۔''
(الطبقات الکبری،ج۶،ص۸،رقم: ۱۴۹۷)
(5) حضرت سیدنا حکم بن کیسان رضی اللہ تعالی عنہ پر انفرادی کوشش
    حضرت سیدنا مقداد بن عمرورضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ ہم نے حَکَم بن کَیسان کو ایک جنگی معرکے میں گرفتار کیا ۔ ہمارے سپہ سالار نے اس کی گردن اڑا دینے کا ارادہ ظاہر کیا لیکن میں نے عرض کی،''رہنے دیجئے! ہم اسے رسول ِ اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہ میں پیش کریں گے ۔''جب ہم اسے لے کر بارگاہِ نبوی میں پہنچے تو پیارے آقا ا نے اسے دعوتِ اسلام پیش کی اورکافی دیر تک انہیں سمجھاتے رہے ۔ یہ دیکھ کر حضرت سیدنا عمرفاروق
Flag Counter