Brailvi Books

اِنفرادی کوشش
27 - 200
انفرادی کوشش کے سلسلے میں اکابرین کے واقعات
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!
    الحمدللہ عزوجل ! ہمارے اسلاف ہمہ وقت نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے لئے کوشش کرتے رہتے تھے ۔ ان کی انفرادی کوششوں کی برکت سے آج ہر طرف اسلام کی بہاریں ہیں،ذیل میں بغرض ِترغیب اکابرین کے منتخب واقعات پیش کرنے کی سعادت حاصل کی گئی ہے ۔۔۔۔۔۔
سید المبلغین ،رحمۃ للعالمین ،شفیع المذنبین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی انفرادی کوشش کے واقعات
( 1) حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ  پر انفرادی کوشش
     حضرت سیدنا ابوبکرصدیق رضی اللہ تعالی عنہ  فرماتے ہیں کہ'' جب میں یمن سے واپس مکہ مکرمہ پہنچا تو نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم مبعوث ہو چکے تھے ۔ عقبہ بن ابی معیط ، شیبہ ، ربیعہ ، ابو جہل، ابو البختری اور دیگر صنادید قریش مجھ سے ملے ۔ انہوں نے کہا کہ'' اے ابوبکر ! ایک عظیم واقعہ ہوگیا ہے ، ابو طالب کے یتیم (یعنی محمد صلی اللہ تعالی علیہ وسلم)نے یہ دعوی کیا ہے کہ وہ نبی مرسل ہیں ۔ اگر تم نہ ہوتے تو ہم اس معاملہ میں انتظار نہ کرتے ، اب تم آگئے ہو تو اس کا فیصلہ کرنا تم پر موقوف ہے ۔ ''میں نے انہیں احسن طریقے سے واپس کیا پھر نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے بارے میں پوچھا
Flag Counter