Brailvi Books

اِنفرادی کوشش
25 - 200
فرماتے ہوئے سنا کہ'' اللہ عزوجلَ فرماتا ہے کہ بے شک ان لوگو ں کے لئے میری محبت حق ہے جو میری وجہ سے ایک دو سرے سے محبت کرتے ہیں، اور میری راہ میں خرچ کرتے ہیں ان کے لئے میری محبت حق ہے، اور جو لوگ میری وجہ سے آپس میں گفتگو کرتے ہیں ان کے لئے میری محبت حق ہے ،اور جولوگ میری وجہ سے ملاقات کرتے ہیں ان کے لئے میری محبت حق ہے ۔''
(مسند احمدبن حنبل ، رقم ۲۲۰۶۳ ، ج۸ ، ص ۲۳۲)
    (۳) حضرتِ ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ  سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے فرمایاکہ ''جو کسی مریض کی عیادت کرتاہے ..یا ..اللہ عزوجل َّ کے لئے اپنے کسی اسلامی بھائی سے ملاقات کرنے جاتاہے تو ایک منادی اسے مخاطب کرکے کہتاہے کہ ''خوش ہو جا کیونکہ تیرا یہ چلنا مبارک ہے اور تو نے جنت میں اپنا ٹھکانہ بنالیا ہے۔''
     (الاحسان بترتیب ابن حبان ، باب الاحسان ، رقم ، ۵۷۴، ص ۳۹۱)
   (۴) رسول اکرم شفیع معظم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا'' کیا میں تمہیں نہ بتاؤں کہ تم میں سے کون جنت میں جائے گا ؟''ہم نے عرض کیا ''یارسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم!ضرور بتائیے ۔'' فرمایاکہ'' نبی جنت میں جائے گا ،صدیق جنت میں جائے گا اور جو شخص صرف اللہ عزوجل َّ کی رضا کے لئے اپنے کسی بھائی سے ملاقات کرنے شہر کے مضافات میں جائے، وہ بھی جنت میں جائے گا۔''
(طبرانی اوسط، رقم ۱۷۴۳، ج۱ ، ص ۴۷۲)
    (۵) حضرتِ بریدہ رضی اللہ تعالی عنہ  سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا کہ'' بیشک جنت میں ایک کمر ہ ہے جس کے باہر سے اند ر کا حصہ نظر آتاہے اور اند ر سے باہر کامنظر نظر آتاہے اللہ عزوجل نے اسے اپنے لئے محبت کرنے والوں اور اپنے لئے ایک
Flag Counter