ترجمہ کنزالایمان :اور اس سے زیادہ کس کی بات اچھی جو اللہ کی طرف بلائے اور نیکی کرے اور کہے میں مسلمان ہوں ۔ ''(پ۲۴۔حم السجدہ:۳۳)
(2) سرکارِ دو عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا ،''اللہ عزوجل کی قسم !اگر اللہ تعالیٰ تمہارے ذریعے کسی ایک کو بھی ہدایت دے دے تو یہ تمہارے لئے سرخ اونٹوں سے بہتر ہے ۔''
(سنن ابو داؤد ، ج۲، ص ۱۵۹)
(3) حضرت انس بن مالک سے روایت ہے کہ رحمتِ کونین ا نے فرمایا ''نیکی کی طرف راہنمائی کرنے والا بھی نیکی کرنے والے کی طرح ہے ۔''
(جامع ترمذی ،کتاب العلم ، باب ماجاء الدال علی الخیر الخ ،ج۴، ص۳۰۵، رقم :۲۶۷۹)
(4) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ رسولِ اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا ، ''جس نے ہدایت وبھلائی کی دعوت دی تواسے اِس بھلائی کی پیروی کرنے والوں کے برابر ثواب ملے گا اوران کے اجر میں کوئی کمی واقع نہ ہوگی اورجس نے کسی کو گمراہی کی دعوت دی اسے اس گمراہی کی پیروی کرنے والوں کے برابر گناہ ہوگا اوران کے گناہوں