Brailvi Books

اِنفرادی کوشش
22 - 200
انفرادی کوشش کی اہمیت
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!
    بانی  دعوتِ اسلامی امیر اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار مدظلہ العالی فرماتے ہیں کہ ،''دعوتِ اسلامی کا 99,90فی صد کام انفرادی کوشش کے ذریعے ہی ممکن ہے ۔'' 

    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!واقعی انفرادی کوشش ، اجتماعی کوشش سے کہیں زیادہ مؤثر ثابت ہوتی ہے کیونکہ بارہا دیکھا گیا کہ وہ اسلامی بھائی جو برسہا برس سے اجتماع میں شریک ہونے کی سعادت حاصل کر رہا تھا ، اس نے دورانِ بیان دی جانے والی مختلف ترغیبات مثلاًپنج وقتہ نماز باجماعت پڑھنے، رمضان کے روزے رکھنے، سر پر عمامہ سجانے ،چہرے پر داڑھی رکھنے ، سنت کے مطابق سفید لباس پہننے ، مدنی انعامات پر عمل کرنے اور مدنی قافلے میں سفروغیرہ پر لبیک کہتے ہوئے ان کی نیت بھی کی مگر اس کے باوجود عملی قدم اٹھانے میں ناکام رہا۔ لیکن جب کسی نے اس سے ملاقات کر کے انفرادی کوشش کرتے ہوئے بالتدریج مذکورہ بالا امور کی ترغیب دی ،تو وہ ان کا عامل بنتا چلا گیا ۔ گویا اجتماعی کوشش کے ذریعہ لوہا گرم ہوا اور انفرادی کوشش کے ذریعے اس گرم لوہے پر چوٹ لگائی گئی ۔

    اسی طرح اجتماعی کوشش کے مقابلے میں ایک یا دو اسلامی بھائیوں پرانفرادی کوشش کرنا بے حد آسان ہے کیونکہ کثیر اسلامی بھائیوں کے سامنے بیان کرنا ہر ایک کے
Flag Counter