Brailvi Books

اِنفرادی کوشش
20 - 200
نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ! کیا ایمان کے ساتھ ساتھ کوئی عمل بھی ہے ؟'' ارشاد فرمایا ،''اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ نعمتوں کے ہوتے ہوئے عاجزی کرنا ۔'' میں نے عرض کی ،''اگر کوئی ایسا شخص ہو جس کے پاس نعمتوں کی فراوانی نہ ہو تو؟'' ارشاد فرمایا ،''وہ بھلائی کی دعوت دے اور برائی سے منع کرے ۔'' میں نے عرض کی،''یارسول اللہ ! اگر کوئی یہ کام کرنے سے بھی عاجز ہو تو؟'' ارشاد فرمایا،''کسی کو تن ڈھانپنے کے لئے کپڑے دے دے ۔''میں نے عرض کی ،'' یارسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم! اگر کوئی ایسا ہوکہ کچھ بھی کرنے کی صلاحیت نہ رکھتا ہو ؟'' ارشاد فرمایا ،''وہ مغلوب کی مدد کرے ۔'' پھر فرمایا،''اگر تم اس بات کی خواہش رکھتے ہو کہ تمہارے بھائی میں کوئی بھلائی ہوتووہ لوگوں کو تکلیف نہ دے۔'' میں نے عرض کی ،''یارسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم! کیا ایسا کرنے والا جنت میں داخل ہوجائے گا ؟'' ارشاد فرمایا ، ،''جو مسلمان ان اعمال میں سے ایک بھی عمل کریگا توقیامت کے دن وہ عمل خود اس کا ہاتھ پکڑ کر جنت میں داخل کریگا۔''
 (مکارم الاخلاق، ص۳۴۶، رقم الحدیث :۹۸)
Flag Counter