Brailvi Books

اِنفرادی کوشش
19 - 200
فرمایاکہ انسا ن کے ہر عضو پر روزانہ ایک صدقہ ہے لو گو ں میں سے ایک شخص نے عر ض کی،''آپ نے ہمیں جو با تیں بتا ئی ہیں یہ ان میں سے سب سے زیادہ سخت ہے ۔'' تو آپ نے ارشادفرمایاکہ'' تمہارا نیکی کاحکم دینا اور برائی سے منع کرنا صدقہ ہے اور تمہارا راستے سے گندگی ہٹا دینا صدقہ ہے اور تمہارا نَماز کے لئے چلنے میں ہر قد م صدقہ ہے۔''
( الترغیب والتر ھیب، ج۳، ص ۳۷۷)
    (4) سرورِ عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا ''ذکر اللہ عزوجل اورنیکی کی دعوت کے سوا بنی آدم کے ہر کلام کے بارے میں اس کی پر سش کی جائے گی ۔''
 (الترمذی ، کتاب الزھد ، رقم الحدیث۲۴۲۰، ج۴، ص۱۸۵)
    (5) حضرت سیدنا کعب الاحباررضی اللہ تعالی عنہ  فرماتے ہیں کہ'' جنت الفردوس خاص اُس شخص کے لئے ہے جو نیکی کی دعوت دے اور برائی سے منع کرے۔''
(تنبیہ المغترّین ص۲۹۰ دارالبشائربیروت)
 (6)حضرتِ سیدناابو ذررضی اللہ تعالی عنہ  فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے صحابہ میں سے کچھ لوگوں نے عرض کیا ،''یارسول اللہ ا ! مال دار لوگ اجر لے گئے(حالانکہ) وہ ہماری طرح نَمازیں پڑھتے ہیں اور ہماری طرح روزے رکھتے ہیں ؟''فرمایا،'' کیا اللہ عزوجل نے تمہارے لئے کوئی ایسی چیز نہیں بنائی جو تم صدقہ کر سکو ؟ بیشک ہر تسبیح صدقہ ہے اور ہر تکبیر صدقہ ہے اور ہر تحمید صدقہ ہے اورنیکی کی ترغیب دینا صدقہ ہے اوربرائی سے روکنا صدقہ ہے۔''
 (صحیح مسلم کتاب الزکاۃ رقم ۱۰۰۶ ص ۵۰۳ )
   (7) حضرت سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے بارگاہ ِ رسالت میں عرض کی ،''یارسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم ! بندے کو کون سی شے دوزخ سے نجات دلوائے گی ؟''ارشاد فرمایا،''اللہ عزوجل پر ایمان لانا ۔'' میں نے عرض کی ،''اے اللہ کے
Flag Counter