Brailvi Books

اِنفرادی کوشش
190 - 200
(سنتوں بھرے اجتماع کے بعد ملاقات )
مبلغ دعوتِ اسلامی : (اجتماع میں شریک ہونے والے نئے اسلامی بھائی کی طرف بڑھتے ہوئے ) السلام علیکم ! (پھر گرم جوشی سے مصافحہ کرے اور یوں کہے )پیارے بھائی آپ کا نام کیا ہے ؟

اسلامی بھائی : میرا نام نعیم ہے ۔

مبلغ دعوتِ اسلامی : ماشاء اللہ عزوجل  بہت اچھا نام ہے ، اس کا معنی ہے نعمتیں پانے والا۔ میرا نام جنید عطاری ہے ۔ آپ کس علاقے سے تشریف لائے ہیں؟

نعیم بھائی : میں بابری چوک (کراچی)سے آیا ہوں ۔ 

جنید عطاری : آپ پہلی مرتبہ تشریف لائے ہیں یا اس سے پہلے بھی اجتماع میں شرکت فرماتے رہتے ہیں ؟

نعیم بھائی : جی میں پہلے بھی آتا رہا ہوں ۔

جنید عطاری : امید ہے آپ آئندہ بھی اسی طرح تشریف لاتے رہیں گے ۔ 

نعیم بھائی : ان شاء اللہ عزوجل  ۔ 

جنید عطاری : الحمدللہ عزوجل  ! یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم مسلمان ہیں۔ ذرا غور کیجئے کہ جس اسلام کا نور ہمیں گھر بیٹھے نصیب ہوگیا اس نور ِ اسلام کو پھیلانے کے لئے ہمارے پیارے پیارے آقا اکو کتنی تکالیف کا سامنا کرنا پڑا ۔ کفّارِ بداطور آپ ا کو بے حد ستاتے ، برا بھلا کہتے ، آپ کی راہوں میں کانٹے بچھاتے ،کبھی سجدے کی حالت میں آپ ا کی پشتِ اطہر پر اونٹ کی اوجھڑی رکھ دیتے تو کبھی آپ کے مبارک گلے میں
Flag Counter