Brailvi Books

اِنفرادی کوشش
18 - 200
نیکی کی دعوت کے فضائل
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!
        کسی کو نیکی کی دعوت دینا یقینا ہمارے لئے دنیا وآخرت کی ڈھیروں بھلائیوں کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے ،بطور ِ ترغیب نیکی کی دعوت کے چند فضائل ملاحظہ ہوں ،
(1) اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا،۔۔۔۔۔۔
کُنۡتُمْ خَیۡرَ اُمَّۃٍ اُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَاۡمُرُوۡنَ بِالْمَعْرُوۡفِ وَتَنْہَوْنَ عَنِ الْمُنۡکَرِ
ترجمہ کنزالایمان :تم بہتر ہوان سب امتو ں میں جو لوگو ں میں ظاہر ہوئیں بھلائی کا حکم دیتے ہو اور برائی سے منع کرتے ہو۔

(پ ۴ سورۃ آل عمران آیت ۱۱۰)
(2) ایک اور مقام پر فرمایا،۔۔۔۔۔۔
وَالْمُؤْمِنُوۡنَ وَالْمُؤْمِنٰتُ بَعْضُہُمْ اَوْلِیَآءُ بَعْضٍ ۘ یَاۡمُرُوۡنَ بِالْمَعْرُوۡفِ وَیَنْہَوْنَ عَنِ الْمُنۡکَرِ وَ یُقِیۡمُوۡنَ الصَّلٰوۃَ وَیُؤْتُوۡنَ الزَّکٰوۃ وَیُطِیۡعُوۡنَ اللہَ وَرَسُوۡلَہٗ ؕ اُولٰٓئِکَ سَیَرْحَمُہُمُ اللہُ ؕ
ترجمہ کنزالایمان :اور مسلمان مرد اورمسلمان عورتیں ایک دوسرے کے رفیق ہیں بھلائی کاحکم دیں اور برائی سے منع کریں اورنَماز قائم رکھیں اور زکوۃ دیں اور اللہ ورسول کاحکم مانیں یہ ہیں جن پرعنقریب اللہ رحم کریگا۔(پ ۱۰ سورۃ التو بہ آیت ۷۱)

    (3) حضرتِ سیدناابن عباس رضی اللہ تعالی عنہ  سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے
Flag Counter