Brailvi Books

اِنفرادی کوشش
185 - 200
کے لئے کڑھتا تو دونوں جہاں میں سعادت پاجاتا ۔''اے کاش ! ہمیں اپنی قبر روشن کرنے کی فکر لاحق ہوجائے ۔

فاروق بھائی : آپ نے یقینا بہت پاکیزہ خیالات کا اظہار فرمایا ۔ لیکن کیا کریں یہاں تو آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے ۔ انسان نیک بننا بھی چاہے تو کیا کرے؟ 

حسّان عطاری : فاروق بھائی!ابھی دنیا نیک لوگوں سے خالی نہیں ہوئی ہے ۔ الحمد للہ عزوجل  ! اس پرفتن دور میں امید کی ایک روشن کرن تبلیغ ِ قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک'' دعوتِ اسلامی ''ہے ۔جو اس وقت دنیا کے تقریباً 56ممالک میں نیکی کی دعوت کو عام کر رہی ہے ۔ الحمدللہ عزوجل  ! اس مدنی ماحول کی برکت سے لاکھوں مسلمانوں کو گناہوں سے توبہ کی توفیق ملی اور وہ تائب ہوکر صلوٰۃ وسنت کی راہ پر گامزن ہوگئے ۔ جو بے نمازی تھے نمازی بن گئے، بدنگاہی کے عادی نگاہیں نیچی رکھنے کی سنت پر عمل کرنے والے بن گئے،زرق برق لباس پہن کر گلے میں دوپٹالٹکا کرتفریح گاہوں کی زینت بننے والیاں بے پردگی سے ایسی تائب ہوئیں کہ مدنی برقع ان کے لباس کا حصہ بن گیا ، ماں باپ سے گستاخانہ انداز اختیار کرنے والے اُن کا ادب کرنے والے بن گئے ،جن کی حرکتوں کی وجہ سے کبھی پورامحلہ تنگ تھا وہ سارے علاقے کی آنکھ کا تارا بن گئے ، چوری و ڈاکے کے عادی دوسروں کی عزت وآبرو کی حفاظت کرنے والے بن گئے ، کسی غریب کو دیکھ کر تکبر سے ناک بھوں چڑھانے والے عاجزی کے پیکر بن گئے ،ہر وقت حسد کی آگ میں جلنے والے دوسروں کے علم وعمل میں ترقی کی دعائیں دینے والے بن گئے ،گانے سننے کے شوقین 'سنتوں بھرے بیانات اور مدنی مذاکرات کے کیسیٹ سننے والے بن گئے ، فحش کلامی کرنے والے نعتِ مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم  پڑھنے والے بن گئے ، یورپی