ممالک کی رنگینیوں کو دیکھنے کے خواب اپنی آنکھوں میں سجانے والے گنبدخضریٰ کی زیارت کے لئے تڑپنے والے بن گئے ،مال کی محبت میں مرنے والے فکرِ آخرت میں مبتلاء رہنے والے بن گئے ، شراب پینے کی عادت پالنے والے عشق ِ مصطفیا کے جام پینے والے بن گئے ، اپنا وقت فضولیات میں برباد کرنے والے اپنا اکثر وقت عبادت میں گزارنے کے لئے ''مدنی انعامات'' کے عامل بن گئے ، فحش رسائل وڈائجسٹ کے رسیا امیرِاہلِ سنت مدظلہ العالی کے رسائل اور دیگر دینی کتب کا مطالعہ کرنے والے بن گئے ، تفریح کی خاطر ٹُوَر پر جانے کے عادی راہِ خدا عزوجلمیں سفر کرنے والے بن گئے ، ''کھاؤ،پیو اور جان بناؤ ''کے نعرے کو اپنی زندگی کا محور قرار دینے والے اس مدنی مقصد کو اپنانے والے بن گئے کہ ''مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔ ان شاء اللہ عزوجل ''
فاروق بھائی : (خوشگوار حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے )واقعی !۔۔۔۔۔۔ پھر تو ضرور دعوتِ اسلامی والوں کی صحبت میں رہنا چاہئیے۔
حسّان عطاری : اس کے لئے لاہور میں ''فیضان ِ مدینہ '' میں جمعرات کے دن ہونے والے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی سعادت حاصل کریں ۔وہاں پر ہونے والی تلاوتِ قرآن، اصلاحی بیان، اجتماعی طور پر کی جانے والی فکر ِ مدینہ اور ذکرُاللہ عزوجل اور اشک بار آنکھوں کے ساتھ کی جانے والی دعائیں، سرور ِ عالم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کیا جانے والے درود وسلام، پھر سنتیں سیکھنے اور دعائیں یاد کروانے کے حلقے وغیرہ، یہ سب کچھ آپ کے دل ودماغ میں انقلاب برپا