Brailvi Books

اِنفرادی کوشش
182 - 200
(ٹرین میں سفر کے دوران ملاقات )
مبلغ دعوتِ اسلامی :(ساتھ بیٹھے ہوئے اسلامی بھائی کی طرف مسکرا کر مصافحے کے لئے ہاتھ بڑھاتے ہوئے ) السلام علیکم !کیسے مزاج ہیں پیارے بھائی؟ 

اسلامی بھائی: وعلیکم السلام ! اللہ عزوجل  کا بڑا کرم ہے ۔

مبلغ دعوتِ اسلامی :آپ کہاں تشریف لے جائیں گے ؟

اسلامی بھائی: جناب ! میں ملتان تک جاؤں گا۔

مبلغ دعوتِ اسلامی :پیارے بھائی !آپ کا نام کیا ہے ؟

اسلامی بھائی: میرا نام محمد فاروق ہے ۔

مبلغ دعوتِ اسلامی :ماشاء اللہ ! بڑا پیارا نام ہے ، ایک مشہور صحابی رضی اللہ تعالی عنہ کا نام بھی فاروق(رضی اللہ عنہ ) تھا ۔میرا نام محمدحسّان رضاعطاری ہے ۔

فاروق بھائی : آپ کہاں جارہے ہیں ؟

حسّان رضا عطاری :فاروق بھائی ! مجھے بہاولپور تک جانا ہے ۔کیا آپ ملتان میں کوئی کام کرتے ہیں؟

فاروق بھائی : نہیں !میں لاہور کی ایک فیکٹری میں ملازمت کرتا ہوں ۔

حسّان عطاری : اللہ تعالیٰ آپ کے رزقِ حلال میں برکت عطا فرمائے ،میں بھی لاہور ہی میں ملازمت کرتا ہوں ۔ (پھر ملازمت سے متعلق چند محتاط سوالات کرنے کے بعد یوں گویا ہو) فاروق بھائی! دیکھئے ہم نے اپنی ضروریاتِ زندگی کو پورا کرنے کے لئے کسی کی
Flag Counter