وکرم سے بتدریج دور ہوجاتی ہیں اوراس کی برکت سے باجماعت نماز پڑھنے پر استقامت پانے، پابند ِ سنت بننے ، گناہوں سے نفرت کرنے اور ایمان کی حفاظت کے لئے کڑھنے کا ذہن بنتا ہے ۔ ان انعامات پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ روزانہ اس کارڈ کو پر کیجئے اور ہر مدنی ماہ (یعنی قمری مہینے ) کے ابتدائی دس دن کے اندر اندر اپنے علاقے کے ذمہ داراسلامی بھائی کو جمع کروانے کا معمول بنا لیجئے ۔
حسن بھائی : ان شاء اللہ عزوجل ! میں اس پر عمل کی کوشش کروں گا ۔
رضوان عطاری : آئیے کچھ اسلامی بھائیوں سے آپ کی ملاقات کراؤں۔
حسن بھائی : کیوں نہیں ۔۔۔۔۔۔
(مبلغ کو چاہئیے کہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے مختصر ملاقات کروانے اور قافلے میں سفر کے لئے نام لکھوانے کے بعد اس اسلامی بھائی کو اپنے ساتھ ساتھ رکھے اور مسلسل انفرادی کوشش کرتا رہے )