Brailvi Books

اِنفرادی کوشش
180 - 200
سعادت مند اسلامی بھائی علمِ دین کے حصول کی نیت سے مدنی قافلوں میں سفر کرتے ہیں ان کے لئے مغفرت کی بشارت ہے جیسا کہ طبرانی شریف میں امیرالمومنین حضر ت علی بن ابی طالب کرم اللہ وجہہ الکریم سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم  نے فرمایا کہ ''جو بندہ علم کی جستجو میں جوتے ، موزے یا کپڑے پہنتا ہے، اپنے گھر کی چوکھٹ سے نکلتے ہی اس کے گناہ معاف کردئیے جاتے ہیں''۔
(طبرانی اوسط ، باب المیم ،ج ۴ ص ۲۰۴، رقم: ۵۷۲۲ )
    آپ بھی راہِ خدا عزوجل میں سفر کرکے اپنی آخرت کے لئے نیکیوں کا ذخیرہ اکٹھا کریں اور ابھی سے نیت فرما لیں کہ ثواب ملنے کا سلسلہ ابھی سے شروع ہوجائے گا ، ان شاء اللہ عزوجل  ۔

حسن بھائی : بالکل ! میں ضرور سفر کروں گا ،لیکن امتحان قریب آچکے ہیں لہذا ! امتحان کے فوراً بعد قافلے میں سفر کروں گا۔

رضوان عطاری : امتحان کے بعد چونکہ فرصت کے ایام ہوتے ہیں لہذا ! کم از کم تیس دن کا سفر تو ہونا چاہئیے ۔ 

حسن بھائی : ان شاء اللہ عزوجل  

رضوان عطاری : (اسکول وکالج کے طلباء کا مدنی انعامات کا کارڈ اس کے ہاتھ میں تھماتے ہوئے )یہ دیکھئے یہ مدنی انعامات کا کارڈ ہے ۔(پھر اسے تھوڑا مطالعہ کرنے کا وقفہ دے اور یوں گویا ہو) یہ دراصل امیرِاہل ِ سنت ، بانی  دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری مد ظلہ العالی کے عطا کردہ مدنی انعامات ہیں۔ یہ دراصل خود احتسابی کا ایک جامع اور خود کار نظام ہے جس کو اپنا لینے کے بعد نیک بننے کی راہ میں حائل رکاوٹیں اللہ تعالیٰ کے فضل
Flag Counter