Brailvi Books

اِنفرادی کوشش
179 - 200
گفتگو کا باادب انداز ،خوش اخلاقی کا نمایاں وصف اورکردار کی پاکیزگی آپ کو یہ سوچنے پر مجبور کر دے گی کہ مجھے سفرِ آخرت کی کامیابی کے لئے ایسا ہی مدنی ماحول درکار ہے اورآپ بھی یہ مدنی مقصد لے کر گھر لوٹیں کہ،''مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے ۔ ان شاء اللہ عزوجل '' 

حسن بھائی : (شوق کا اظہار کرتے ہوئے)آپ کی گفتگو سننے کے بعد تو اس اجتماع میں شرکت کرنا ہی پڑے گی تاکہ میں بھی اس روحانی لذت سے مستفید ہوسکوں ۔

رضوان عطاری : ان شاء اللہ عزوجل  ہم اکٹھے اس اجتماع میں شرکت کے لئے جائیں گے ، کل جمعرات ہے لہذا آپ عصر کی نماز یہیں ہاسٹل کی مسجد میں ادا کیجئے گا وہیں سے فیضان ِ مدینہ کے لئے روانہ ہوجائیں گے ۔ 

(مبلغ کو چاہئے کہ طالب علم اسلامی بھائی کو اجتماع میں ساتھ لے کر آئے اور اپنے ساتھ ساتھ رکھے ، جب اجتماع کی اختتامی دعا ہوچکے تو اس سے یوں کہے )

رضوان عطاری : کہئے کیسا لگا ہمارا اجتماع ؟ 

حسن بھائی : جیسا آپ سے سنا تھا ویسا ہی پایا ، اب تو میرا جی چاہتا ہے کہ انہی عمامے والوں کے ساتھ ساتھ رہوں۔

رضوان عطاری : یہ کون سی مشکل بات ہے ،الحمدللہ ل! دعوتِ اسلامی کے سنتوں کی تربیت کے مدنی قافلے تین دن بارہ دن تیس دن اور بارہ ماہ کے لئے راہِ خدا عزوجل میں سفر کی سعادت حاصل کرتے رہتے ہیں اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کے کیا کہنے؟ جو خوش نصیب مدنی قافلوں کا مسافر بنتا ہے تو اسے پانچ وقت کی باجماعت نماز ادا کرنے کی سعادت ملنے کے ساتھ ساتھ وضو وغسل اور دیگر مسائل بھی سیکھنے کا موقع ملتا ہے ۔جو