اِنفرادی کوشش |
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع ، مسجد اجتماع ، مساجد میں ہونے والے فیضانِ سنت کے ابواب کے درس اورراہِ خداعزوجل میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول اکے مدنی قافلوں کی پاکیزہ فضاء کی برکت سے ہمیں خوف ِ خدا عزوجل اور عشقِ رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی دولت میسر آئے گی،اس کے برعکس اگرہم ایسے افراد کی صحبت اختیار کئے رہیں گے جو ارتکاب ِ گناہ میں کسی قسم کی شرم محسوس نہ کریں اور ان کا مطمع ِنظرصرف دنیا ہو تو خوف ِ خدا عزوجل اور عشق ِرسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی اس عظیم دولت کا حصول محض ایک خواب ہے ۔
(6) نیکی کی دعوت عام کرنے کا جذبہ :
جب اس مدنی ماحول میں ہمیں ایسے اسلامی بھائی ملیں گے جو ''اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنے ''کے مدنی مقصد کے تحت نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے راہ ِ خدا عزوجل میں سفر کرنے والے مدنی قافلوں کا مسافر بننے کی عادت اپنائے ہوئے ہوں گے تو ہم بھی اس پاکیزہ عادت میں سے اپنا حصہ وصول کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔لہذا! ہم بھی علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کر کے اورراہ ِ خدا عزوجل میں سفر کرنے والے مدنی قافلوں کا مسافر بن کرنیکی کی دعوت کو ساری دنیا میں عام کرنے کی کوشش میں مصروف ہو جائیں گے ۔ان شاء اللہ عزوجل