Brailvi Books

اِنفرادی کوشش
176 - 200
(طالب علم Studentسے ملاقات )
مبلغ دعوتِ اسلامی : (کسی اسکول ،کالج یا یونیورسٹی میں پڑھنے والے اسلامی بھائی کو بیٹھا ہوادیکھ کر اس کی طرف بڑھتے ہوئے) السلام علیکم ! (پھر گرم جوشی سے مصافحہ کرے اور یہ کہے )پیارے بھائی آپ کا نام کیا ہے؟

اسلامی بھائی : میرا نام حَسن ہے ۔

مبلغ دعوتِ اسلامی : ماشاء اللہ عزوجل  بہت اچھا نام ہے ،ہمارے پیارے آقا صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے نواسے کا نام بھی حسن (رضی اللہ عنہ)تھا۔ میرا نام محمد رضوان عطاری ہے ۔ آپ کس کلاس میں پڑھتے ہیں؟

حسن بھائی : میں سیکنڈ ائیر میں پڑھتا ہوں۔آپ کس کلاس میں پڑھتے ہیں ؟

رضوان عطاری : میں ایم اے اسلامیات کر رہاہوں ۔ (پھر اس کے قریب بیٹھ کر تعلیم سے متعلق کچھ گفتگو کرے اور تھوڑا توقف کرنے کے بعد یوں کہے) پیارے بھائی !میں نے اس بات پر غور کیا کہ آج ہم دنیاوی عُلوم کے حصول کے لئے کس قدر کوشش کرتے ہیں ۔اس کے لئے اپنا وقت، دولت اور اپنی بہترین صلاحیتیں صرف کر ڈالتے ہیں، یہاں تک کہ اپنا گھر بار چھوڑ کر دوسرے شہر بلکہ دوسرے ملک کا رخ کرنے کو بھی تیار ہوجاتے ہیں ، ۔۔۔۔۔۔ جب امتحان کا وقت قریب آتا ہے تو اپنے ہر طرح کے'' غیر نصابی مشاغل(Non Educational Hobbies)'' مثلاً کھیل کود ، دوستوں سے گپ شپ کرنے ، تفریحی مقامات کی سیر وغیرہ کو خیرآباد کہہ کر فقط پڑھائی میں مشغول ہوجاتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر رات بھر جاگ کر پڑھنے سے بھی گریز نہیں کرتے ،اور اتنا کچھ کرنے کے
Flag Counter