Brailvi Books

اِنفرادی کوشش
174 - 200
شاہد رضا عطاری :پیارے بھائی ! گھبرانے کی ضرورت نہیں ، نیت کا مطلب ہے دل میں کسی کام کا پختہ ارادہ کرنا ، اگر ہم کسی کام کا ارادہ کر یں اور پھر کسی مجبوری کی بناء پر نہ کرسکیں تو ہم گناہ گار نہیں ہوں گے ۔ بلکہ ابھی سے نیت کرنے کا فائدہ یہ ہوگا کہ آپ کو ابھی سے راہِ خدا عزوجل میں سفر کا ثواب ملنا شروع ہوجائے گا ۔ ان شاء اللہ عزوجل  

یاسر بھائی : (حیرانی کا اظہارکرتے ہوئے) کیا واقعی ! پھر تو میں ابھی نیت کرتا ہوں ۔

شاہد رضا عطاری :(خوشی کا اظہار کرتے ہوئے )سبحان اللہ ! آپ نے تو میرا دل خوش کر دیا۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے ۔(آمین) (مدنی انعامات کا کارڈ اس کے ہاتھ میں تھماتے ہوئے )یہ دیکھئے یہ مدنی انعامات کا کارڈ ہے ۔(پھر اسے تھوڑا مطالعہ کرنے کا وقفہ دے اور یوں گویا ہو)یہ دراصل امیر ِ اہل ِ سنت ، بانی ئ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری مد ظلہ العالی کے عطا کردہ مدنی انعامات ہیں۔ یہ درحقیقت خود احتسابی کا ایک جامع اور خود کار نظام ہے جس کو اپنا لینے کے بعد نیک بننے کی راہ میں حائل رکاوٹیں' اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے بتدریج دور ہوجاتی ہیں اوراس کی برکت سے پابند ِ سنت بننے ، گناہوں سے نفرت کرنے اور ایمان کی حفاظت کے لئے کڑھنے کا ذہن بنتا ہے ۔ اس پر عمل کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ کوئی وقت مقرر کرکے روزانہ اسے پُرکیا جائے ۔(پھر اسے پُر کرنے کا تفصیلی طریقہ سمجھائے )

یاسر بھائی : یہ تو بہت اچھی چیز ہے میں آج سے ہی اسے پر کرنا شروع کر دوں گا ۔ 

شاہد رضا عطاری :(خوشی کا اظہار کرتے ہوئے )ماشاء اللہ عزوجل  !اللہ تعالیٰ آپ کو استقامت عطا فرمائے ۔ یہ کارڈ میری طرف سے آپ کو تحفہ ہے ،اس کے علاوہ یہ چند رسائل ہیں جنہیں امیر اہل ِ سنت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری مد ظلہ العالی نے تحریر فرمایا