ہوجائے گا ،اغیار کی وضع قطع پر اِترانے والا جسم اپنے پیارے آقا اکی سنتوں کا آئینہ دار بن جائے گا ، غیروں کے طریقوں کو چھوڑ کر اسلاف ِ کرام رحمھم اللہ کے نقش ِ قدم پر چلنے کی تڑپ نصیب ہوگی ،یورپی ممالک کی رنگینیوں کو دیکھنے کی خواہش دم توڑ دے گی اور مکۃ المکرمہ ومدینۃ المنورہ کے مقدس سفر کی دیوانگی نصیب ہوگی ،وقت کی دولت کو محض دنیا کمانے کے لئے صرف کرنے کی بجائے اپنی آخرت کے بہتری کے لئے خدمتِ دین میں صرف کرنے کا شعور نصیب ہوگا ۔ ان شاء اللہ عزوجل
یاسر بھائی !میر ی آپ سے التجاء ہے کہ آپ بھی راہ ِ خدا عزوجل میں سفر کرنے والے عاشقان ِ رسول صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے مدنی قافلے میں سفر کریں ۔
یاسر بھائی : یہ تو میرے لئے بہت مشکل ہے ۔
شاہد رضا عطاری :پیارے بھائی مشکل ہے ناممکن تو نہیں ، ذرا سی کوشش کرکے اس مشکل کو بھی آسان کیا جاسکتا ہے ، اسی ہفتہ کو سرکاری چھٹی ہے اور اتوار کے دن پہلے ہی تعطیل ہوتی ہے آپ کو صرف ایک دن یعنی جمعہ کی چھٹی کرنا پڑے گی اور آپ اسی ہفتے تین دن راہِ خدا عزوجل میں سفر کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔
یاسر بھائی : آپ کی بات سمجھ میں تو آتی ہے ۔
شاہد رضا عطاری :یاسر بھائی ! پھر دیر کس بات کی ہے ؟ آپ ابھی سے مدنی قافلے میں سفر کی نیت کر لیجئے ۔
یاسر بھائی : نہ بابا نہ ! میں کم از کم ابھی نیت نہیں کروں گا کیا معلوم میں کسی وجہ سے نہ جا سکوں؟اور گناہ گار ہوجاؤں۔