یاسر بھائی : میں لیاقت آباد میں رہتا ہوں ۔
شاہد رضا عطاری :(تھوڑی سی حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے )واقعی! ہمارا مدنی مرکز فیضان مدینہ بھی تو لیاقت آبادکے قریب ہی ہے جہاں ہر جمعرات کو نمازِ مغرب کے بعد سنتوں بھرا اجتماع ہوتا ہے ،میرا حسن ِ ظن ہے کہ آپ اس اجتماع میں شرکت ضرور فرماتے ہوں گے ۔
یاسر بھائی : ہاں! بہت پہلے چند ایک بار گیا تھا ، اس کے بعد جانے کا وقت ہی نہیں ملتا ۔
شاہد رضا عطاری :پیارے بھائی! کوئی بھی کام ہو اسے کرنے کے لئے وقت نکالنا ہی پڑتا ہے ، مثلاً کتنی ہی مصروفیت ہو ہم دفتریا دکان میں وقت پر پہنچ جاتے ہیں تو جہاں ہم دنیاوی فوائد کے حصول کے لئے کوشش کرتے ہیں اس سے کہیں زیادہ کوشش ہمیں اخروی فوائد کے حصول کے لئے کرنی چاہئیے۔ اس بات کو آپ بھی تسلیم کریں گے کہ اجتماع میں شرکت سے ہمیں علم سیکھنے کے لئے چل کر جانے کا ثواب ،علم کی محفل میں شرکت کا ثواب ، اپنی آخرت کے بارے میں غوروتفکر اور دعامانگنے کا موقع میسر آتا ہے تو ہمیں چاہئے کہ بھر پور کوشش کر کے اس سنتوں بھرے اجتماع میں ضرور شریک ہوا کریں ایسا نہ ہو کہ ذرا سی سستی ہمیں فوائد سے محروم کروا دے ۔
یاسر بھائی : ہاں واقعی ! آپ درست فرما رہے ہیں ، اب میں ہر جمعرات فیضان مدینہ میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شریک ہوا کروں گا ۔ ان شاء اللہ عزوجل
شاہد رضا عطاری :(خوشی کا اظہار کرتے ہوئے )ماشاء اللہ ! اللہ تعالیٰ آپ کو اس نیک ارادے میں کامیابی عطا فرمائے ۔(آمین )
یاسر بھائی : بس جناب آپ میرے حق میں دعا کرتے رہا کریں ۔