Brailvi Books

اِنفرادی کوشش
169 - 200
 (دورانِ سفر بس میں ملاقات)
مبلغ دعوتِ اسلامی :(ساتھ بیٹھے ہوئے اسلامی بھائی کی طرف مسکرا کر مصافحے کے لئے ہاتھ بڑھاتے ہوئے ) السلام علیکم !

اسلامی بھائی: وعلیکم السلام ! کیاحال ہے اسلامی بھائی؟

مبلغ دعوتِ اسلامی :الحمدللہ علی کل حال ! آپ کے مزاج کیسے ہیں ؟

اسلامی بھائی: جناب میں بالکل ٹھیک ہوں ۔

مبلغ دعوتِ اسلامی :پیارے بھائی !آپ کا نام کیا ہے ؟

اسلامی بھائی: میرا نام یاسر ہے ۔

مبلغ دعوتِ اسلامی :ماشاء اللہ ! بڑا پیارا نام ہے ،ہمارے پیارے آقا ا کے ایک صحابی ص کا نام بھی یاسر تھا ۔میرا نام محمد شاہد رضاعطاری ہے ،آپ کہاں تشریف لے جائیں گے ؟ 

یاسر بھائی : میں حیدرآباد جارہاہوں ۔آپ کہاں جارہے ہیں ؟

شاہد رضا عطاری :یاسر بھائی ! مجھے نواب شاہ جانا ہے ۔آپ حیدر آباد میں کام کرتے ہیں؟

یاسر بھائی : نہیں میں کراچی کی ایک فرم میں ملازمت کرتا ہوں ۔

شاہد رضا عطاری :اچھا اچھا !اللہ تعالیٰ آپ کی روزی میں برکت دے ۔میری اپنی کتابوں کی دکان ہے ۔آپ کراچی میں کون سے علاقے میں رہتے ہیں ؟
Flag Counter