Brailvi Books

اِنفرادی کوشش
16 - 200
     صحبت میسر آئے گی جو اپنے ہرفعل میں اللہ تعالیٰ کی گرفت کا خیال رکھنے والے ہوں اور عذاب ِجہنم کے خوف کی وجہ سے ارتکابِ گناہ سے بچتے ہوں تو ہمارے اندر بھی اِن عمدہ اوصاف کا ظہور ہونا شروع ہوجائے گا ۔ پھر ہم بھی جلوت وخلوت میں اللہ عزوجل سے ڈرنے والے بن جائیں گے اور یہ خوف ِ خدا عزوجل ہمیں سابقہ زندگی میں کئے ہوئے گناہوں پر توبہ کرنے کی طرف مائل کریگا ۔ان شاء اللہ عزوجل
(3) باعمل بننے کی سعادت:
   دعوتِ اسلامی کامدنی ماحول اپنانے کی برکت سے ہمیں مدنی انعامات کے عامل اسلامی بھائیوں کی صحبت نصیب ہوگی جن کے سامنے بے عملی اختیار کرنے میں فطری طور پر جھجھک محسوس ہوگی اور ہمارا دل بھی مدنی انعامات کا عامل بننے کو چاہے گا، یوں غیر محسوس طریقے سے آہستہ آہستہ ہم بھی باعمل بنتے چلے جائیں گے ۔ان شاء اللہ عزوجل
 (4) عبادات اور گناہوں سے بچنے پر استقامت :
عبادات پر استقامت اختیار کرنا عموماً دشوار محسوس ہوتا ہے ۔ لیکن یہ دشواری اس وقت تک محسوس ہوتی ہے جب تک ہمارے سامنے کوئی شخص انہیں استقامت سے اپنائے ہوئے نہ ہو چنانچہ اگر ہم مدنی ماحول سے وابستہ ہوجائیں گے تو ہمیں کثیر اسلامی بھائی اجتماعی طور پر عبادات پر استقامت پذیر دکھائی دیں گے جس کی برکت سے حیرت انگیز طور پر ہم بھی کسی قسم کی مشقت کے احساس کے بغیر عبادات اور پرہیزِ گناہ پر استقامت حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔ ان شاء اللہ عزوجل
Flag Counter