مبلغ دعوتِ اسلامی : (اجتماع میں شریک ہونے والے نئے اسلامی بھائی کی طرف بڑھتے ہوئے ) السلام علیکم ! (پھر گرم جوشی سے مصافحہ کرے اور یہ کہے )پیارے بھائی آپ کا نام کیا ہے ؟
اسلامی بھائی : میرا نام فیاض ہے ۔
مبلغ دعوتِ اسلامی : ماشاء اللہ عزوجل بہت اچھا نام ہے ، اس کا معنی ہے بہت زیادہ سخاوت کرنے والا ۔ میرا نام بلال عطاری ہے ۔ آپ کس علاقے سے تشریف لائے ہیں؟
فیاض بھائی : میں لسبیلہ چوک (کراچی)سے آیا ہوں ۔
بلال عطاری : آپ پہلی مرتبہ تشریف لائے ہیں یا اس سے پہلے بھی تشریف لاتے رہتے ہیں ؟
فیاض بھائی : جی میں پہلی مرتبہ آیا ہوں ۔
بلال عطاری : آپ کو ہمارا اجتماع کیسا لگا ؟
فیاض بھائی : بہت اچھا لگا ۔
بلال عطاری : انسانی فطرت کا تقاضا ہے کہ جو کام اچھا لگے اسے بار بار کرتا ہے ، تو کیا میں امید رکھوں کہ آپ آئندہ بھی اسی طرح ذوق وشوق کے ساتھ سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت فرماتے رہیں گے ؟
فیاض بھائی : کیوں نہیں ؟ بالکل شرکت کروں گا ۔