Brailvi Books

اِنفرادی کوشش
160 - 200
ملاقات کی مثالیں
پیارے اسلامی بھائیو!یاد رہے یہ مثالیں محض انفرادی کوشش کا طریقہ سمجھانے کی غرض سے لکھی گئیں ہیں امید ہے کہ سمجھ دار اسلامی بھائی کسی سے ملاقات کے دوران ان مثالوں میں دئیے گئے جملے بعینہ بولنے کی غلطی نہیں کریں گے ،ہاں! معمولی سے ردوبدل کے بعد ان جملوں کو انفرادی کوشش کرتے ہوئے استعمال کیا جاسکتا ہے ، نیزاس کا فیصلہ مبلغ کے ہاتھ میں ہے کہ ایک ملاقات میں کتنے مَدَنی کاموں کی دعوت پیش کرنی ہے ،الغرض جیسا موقع ویسی ترکیب۔اس کے علاوہ الفاظ کی ادائیگی کے وقت لہجے کی بہت زیادہ اہمیت ہے جسے کما حقہ تحریر میں پیش نہیں کیا جاسکتا ۔
(مسجد میں درس کے بعدملاقات ۔۔۔۔۔۔)
    مبلغ ِ دعوتِ اسلامی:

    السلام علیکم !(کہنے کے بعد پرتپاک انداز سے مصافحہ کرے) ۔۔۔۔۔۔

ملاقاتی اسلامی بھائی:

     وعلیکم السلام! ۔۔۔۔۔۔

مبلغ ِ دعوتِ اسلامی:

    پیارے بھائی ! آپ مجھے کچھ وقت دیں گے ؟ ۔۔۔۔۔۔

ملاقاتی اسلامی بھائی:

    کیوں نہیں جناب!۔۔۔۔۔۔

مبلغ ِ دعوتِ اسلامی:

    پیارے بھائی!تشریف رکھئے۔(اس کے بیٹھ جانے کے بعدپوچھے) آپ کا نام کیا ہے ؟۔۔۔۔۔۔

ملاقاتی اسلامی بھائی:

        محمد قاسم ۔۔۔۔۔۔

مبلغ ِ دعوتِ اسلامی:

        ماشاء اللہ ! بڑا پیارا نام ہے ۔ ہمارے پیارے آقا صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے ایک شہزادے کا نام بھی قاسم تھا ۔ میرا نام محمد عمران عطاری ہے ۔میں جامعۃ المدینہ میں پڑھتا
Flag Counter