ہوں ۔ محمد قاسم بھائی ! آپ کیا کام کرتے ہیں ؟ ۔۔۔۔۔۔
محمد قاسم :
مسجد کے قریب ہی میری کریانے کی دکان ہے ۔۔۔۔۔۔۔
محمد عمران عطاری :
اللہ تعالیٰ آپ کے کاروبار میں برکت عطا فرمائے ، آپ کو درس میں نہایت توجہ سے بیٹھے دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی ، میں نے سوچا کہ آپ سے ملاقات کا شرف حاصل کر لیا جائے ،۔۔۔۔۔۔
محمد قاسم :
جناب ! آپ باتیں بڑی اچھی اچھی بتاتے ہیں ، اس لئے میں شوق سے یہاں بیٹھ جاتا ہوں ۔۔۔۔۔۔۔
محمد عمران عطاری :
اللہ تعالیٰ آپ کے شوق کو سلامت رکھے اور اس میں مزید اضافہ فرمائے ،محمد قاسم بھائی! یہ سب تبلیغ قران وسنت کی عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی سے وابستگی کی بہاریں ہیں ورنہ ہم اس قابل کہاں تھے ؟الحمد للہ عزوجل !جیسا کہ آپ نے درس کے آخر میں سنا کہ دعوت اسلامی کا ہفتہ وار اجتماع ہر جمعرات کو بعدِ نمازِ مغرب فیضان مدینہ محلہ سوداگران پرانی سبزی منڈی میں شروع ہوجاتا ہے اور صبح اشراق وچاشت تک جاری رہتا ہے ۔ الحمد للہ عزوجل اس اجتماع میں شرکت کی بڑی برکتیں ہیں مثلاً علم دین کی محفل میں شرکت کا ثواب ملتا ہے اور علمِ دین سیکھنے کی فضیلت کے بارے میں حدیث میں ہے کہ جوشخص علم سیکھنے کے لئے کسی راستہ پر چلتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے جنت کے راستے پر چلادیتا ہے ۔ اس کے علاوہ ایک اور مقام پرمدنی آقا صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ،''جو علم دین سیکھنے کے لئے اپنے گھر سے نکلتا ہے فرشتے اس کے قدموں تلے اپنے پر بچھا دیتے ہیں ۔''اس کے علاوہ رو رو کر کی جانے والی اجتماعی دعا میں شرکت کا موقع بھی ملتا ہے ،میری آپ سے گزارش ہے کہ اس جمعرات آپ بھی ہمارے ساتھ