Brailvi Books

اِنفرادی کوشش
159 - 200
ہوجائیں بلکہ دوسرے پر انفرادی کوشش کر کے انہیں اجتماع ، مدنی انعامات پر عمل اور مدنی قافلے میں سفر کی ترغیب دینے والے بن جائیں تو ان سے ''ذاتی دوستی'' نبھانے کی بجائے بقدر ضرورت رابطہ رکھیں(لیکن مکمل طور پر ختم بھی نہ کریں ) اورمزید نئے اسلامی بھائیوں کی طرف بڑھ جائیں۔ کیونکہ اگر آپ انہی اسلامی بھائیوں کے جھرمٹ میں گھِرے رہیں گے تو نئے اسلامی بھائیوں پر انفرادی کوشش کے لئے وقت نہیں نکال پائیں گے ۔
غیر مسلم پر انفرادی کوشش کس طرح کی جائے ؟
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

            کسی غیر مسلم پر انفرادی کوشش کرنے والے کو چاہئے کہ اپنے مذہب کے تفصیلی عقائد مع دلائل جاننے کے ساتھ ساتھ سامنے والے کے مذہبی عقائد اور ان کے رد کا طریقہ بھی جانتا ہو نیز اس مذہب کی طرف سے جو اعتراضات اسلام پر کئے جاتے ہیں وہ اعتراضات اور ان کے جوابات اسے مستحضر ہوں ۔ لہذا! جو اسلامی بھائی اوصاف مذکورہ سے متصف نہ ہو اسے اس بارے میں محتاط رہنا چاہئے کہ کہیں سامنے والے کے اعتراضات کا جواب نہ دے سکنے کی بنا ء پر اس کا اپنا ایمان خطرے میں نہ پڑ جائے ۔ہاں ! اگرملاقات یا علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کے دوران سا منے والے کے غیر مسلم ہونے کا انکشاف ہو تو مسکرا کر اسے مسلمان ہوجانے کی دعوت پیش کریں اگر وہ قبول کرلے تو فبہا وگرنہ اس سے بحث میں مت الجھیں جس کی وجہ عرض کی جاچکی ہے (لیکن دل میں اس کے کفر کو برا ضرور جانئے)۔
Flag Counter