Brailvi Books

اِنفرادی کوشش
158 - 200
دیتے وقت کَوَر ہٹا لیں کہ بعض اوقات موضوع دیکھ کر اسلامی بھائی اس کیسیٹ کو سننے سے کتراتے ہیں ۔ اس کے علاوہ رسائلِ امیرِ اہلِ سنت مدظلہ العالی بھی پڑھنے کو دیجئے مثلاً احترامِ مسلم، میں سدھرنا چاہتا ہوں، باحیاء نوجوان، مردے کے صدمے ، پل صراط کی دہشت، ویران محل، وضو اور سائنس، انمول ہیرے، ظلم کا انجام،خود کشی کا علاج۔۔۔۔۔۔
(9) اجتماع میں اپنے ساتھ شرکت کروائیں :
مذکورہ اسلامی بھائی کوبھر پور ترغیب دلا کر اپنے ساتھ ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کروائیں ۔ دورانِ اجتماع انہیں تنہاچھوڑنے کی بجائے اپنے ساتھ ساتھ رکھیں ۔اجتماع میں لگنے والے حلقوں میں شرکت کروائیں ۔ اجتماع کے بعد ساری رات وہیں اعتکاف کی ترغیب دے کررکنے کی ترکیب بنائیں ۔
(10) قافلے میں سفر کروائیں :
 اپنی گفتگو میں باربار مدنی انعامات کی برکات اور مدنی قافلوں کی بہاروں کا تذکرہ کریں ۔اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ اس اسلامی بھائی کا بھی یہ ذہن بن جائے کہ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کے لئے مدنی انعامات کا عامل اور مدنی قافلوں کا مسافر بننا ہے ۔
انفرادی کوشش کب تک جاری رکھی جائے ؟
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!

    جب آپ سے ملنے والے نئے اسلامی بھائی انفرادی کوشش کی برکت سے اپنی زندگی کو سنتوں کے سانچے میں ڈھال کر مکمل طور پرنہ صرف خود مدنی ماحول سے وابستہ
Flag Counter