| اِنفرادی کوشش |
میں ایمان اوراجروثواب کی نیت سے شریک ہوا اور نَماز جنازہ ادا کرنے اور تدفین تک جنازے کے ساتھ رہا تو دو قیراط ثواب لے کر لوٹے گا ان میں سے ہر قیرا ط احد پہاڑ کے برابر ہوگا اور جو نَماز پڑھ کر تدفین سے پہلے لوٹ آیا تووہ ایک قیراط ثواب لے کر لوٹے گا ۔''
(مسلم ، کتاب الجنائز،باب فضل الصلوۃ علی الجنازۃ ،ص۴۷۱، رقم:۹۴۵)
(6) اس کے دل میں دعوت اسلامی کی محبت پیدا کریں:
انفرادی کوشش کرنے والے کو چاہئے کہ سامنے والے کی چاہت کو فقط اپنی ذات تک ہی محدود نہ کرے بلکہ اسے دعوتِ اسلامی کی محبت گویا گھول کر پلا دے اور تاحیات اس مدنی ماحول سے وابستہ رہتے ہوئے مدنی کام کرنے کا ذہن دے۔اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ آپ کے اُس علاقے یا دنیا سے چلے جانے کے بعد بھی وہ اسلامی بھائی دعوتِ اسلامی کی محبت کی وجہ سے اس کے دامن کو مضبوطی سے تھامے رکھے گا ۔
(7) اس سے زیادہ بے تکلف نہ ہوں :
زیادہ بے تکلفی کا اظہار انسان کی عزت میں کمی کا سبب بھی بن جاتا ہے ، نتیجتاً اس کی بات بے اثر ہوکر رہ جاتی ہے ۔اس لئے انفرادی کوشش کے دوران سنجیدگی کا دامن ہاتھ سے نہ جانے دیں ۔ہاں! شرعی اجازت کے ساتھ کبھی کبھار مزاح کر لینے میں حرج نہیں ۔
(8) بیانات کی کیسیٹ اوررسائل دیں:
ایسے اسلامی بھائیوں کو امیرِ اہلِ سنت مدظلہ العالی کے بیانات اور مدنی مذاکرات کی کیسٹیں سننے کے لئے دیں اورمناسب محسوس کریں تو کیسیٹ