Brailvi Books

اِنفرادی کوشش
155 - 200
دیں ۔کیونکہ ایسی صورت میں ہوسکتا ہے کہ وہ مروتاً خاموش رہے لیکن اسے آپ کی دخل اندازی شدید ناگوار گزرے جس کے نتیجے میں وہ آپ سے دور ہونا شروع ہو جائے ۔ ہاں اگر وہ خود آپ سے کوئی مشورہ طلب کرے تو محتاط مشورہ دینے میں حرج نہیں ۔
 (4) دعوتیں نہ اڑائیں:
اگر وہ آپ کے اندازِملاقات سے متاثر ہو کر آپ کی دعوت کرنا چاہے اور آپ کو اس میں دینی فائدہ نظر آئے تو مدنی فیس کے ساتھ قبول فرمالیں ۔ لیکن ایسا نہ ہو کہ روابط بڑھ جانے پر آپ خود اس سے مطالبہ کرکے دعوتیں اڑانا شروع کردیں اور اپنے مدنی مقصد کو فراموش کر بیٹھیں ۔
 (5) غم خواری کا سلسلہ جاری رکھیں:
اگر وہ خود یا ان کے والد صاحب وغیرہ بیمار پڑ جائیں تو عیادت کرنے ضرور جائیں کہ اس سے محبت میں اضافہ ہوگا اور ہمیں اپنا مدنی مقصد پورا کرنے میں مدد ملے گی ۔اسی طرح اگر اس کے گھر والوں میں سے کوئی فوت ہوجائے تو جنازے میں ضرور شرکت کریں اور اس سے بطورِخاص تعزیت بھی کریں ۔یاد رکھئے کہ اس موقع پر سستی ہونے کی صورت میں ناقابلِ تلافی نقصان ہونے کا اندیشہ ہے کیونکہ اس قسم کے مواقع پر مذہبی لوگوں کی زیادہ ضرورت محسوس ہوتی ہے اگر وہ آپ کو اپنے اردگرد نہ پائے گا تو ہوسکتا ہے کہ یہ سوچ کر اس کا د ل ٹوٹ جائے کہ ویسے تو حضرت میرے آس پاس منڈلاتے رہتے تھے لیکن میرے اس عزیز کے انتقال پر ان کی صورت بھی دکھائی نہیں دی اوروہ آپ سے ، اس مدنی ماحول سے دور ہوجائے ۔
Flag Counter