Brailvi Books

اِنفرادی کوشش
154 - 200
بعدِ ملاقات کئے جانے والے کام
 (1) اس سے رابطہ رکھیں:
کسی اسلامی بھائی سے پہلی مرتبہ ملاقات ہونے کے بعد اس سے دوبارہ رابطہ کرنا بے حد ضروری ہے تاکہ اس پر مسلسل انفرادی کوشش کر کے اسے بھی سنّتوں کا مبلغ بنایا جاسکے ۔عدمِ رابطہ کی صورت میں کہیں ایسا نہ ہو کہ ہماری ملاقات کے نتیجے میں ملنے والے دینی جذبے کی تسکین کے لئے وہ ایسے لوگوں کے ہتھے چڑھ جائے جو دین کی تبلیغ کے نام پر لوگوں کا ایمان لُوٹنے کے لئے مارے مارے پھرتے ہیں۔ چنانچہ ملاقات کے بعد مناسب وقفے سے اس کے دئیے ہوئے پتے پر بالمشافہ رابطہ ضرور کریں ۔ ان کی رہائش کسی دوسرے شہر میں واقع ہونے کی صورت میں یہ رابطہ بذریعہ خط اورفون بھی ہو سکتا ہے ۔
 (2) احسان نہ لیں:
اس سے کسی قسم کا احسان بالخصوص مسلسل رابطے کی صورت میں نہ لیں کیونکہ احسان لینے کی صورت میں آپ اپنے مدنی مقصد کو پورا کرنے میں ناکام ہوسکتے ہیں ۔مشہور عربی مقولہ ہے
،''الاحسان یقطع اللسان ،
احسان زبان کو روک دیتا ہے ۔'' لہذا!جب آپ اس سے احسان لے چکے ہوں گے تو کسی غلطی پر اس کی اصلاح کرنے میں جھجھک کا سامنا ہوگا ۔
 (3) ذاتی معاملات میں دخل نہ دیں:
سامنے والے کے ذاتی یا گھریلو معاملات میں بالکل دخل نہ
Flag Counter