اس کی حیثیت کے مطابق اسے کوئی مدنی تحفہ مثلاً کوئی رسالہ یاکیسیٹ وغیرہ ضرور دیں کہ اس سے محبت میں اضافہ ہوتا ہے جیساکہ مشہور حدیث ہے ،''تھادوا تحابوا۔ایک دوسرے کو تحفہ دو آپس میں محبت بڑھے گی ۔''
(مؤطا امام مالک ، ج۲،ص۴۰۷، رقم: ۱۷۳۱)
(25) ملاقات کے دورانئے کا خیال رکھیں:
ملاقات کے دورانئے کا ضرور خیال رکھئے ۔ایسا نہ ہو کہ سامنے والے کی کیفیات کا اندازہ کئے بغیر ملاقات کو اتنا طول دے دیا جائے کہ آئندہ وہ آپ کو دیکھتے ہی راستہ بدل لے ۔چنانچہ اگر وہ آپ سے ملاقات میں بوریت محسوس کر رہا ہومثلاً بار بار گھڑی دیکھے یا آپ کی بات توجہ سے سننے کی بجائے اِدھر ُادھردیکھنے میں مصروف ہو تو اس کے سر پرزبردستی سوار رہنے کی بجائے آئندہ ملاقات کرنے کا عزم ظاہر کر کے الوداعی مصافحہ کر لیجئے ۔