لہجے کا اثر الفاظ سے زیادہ ہوتا ہے ،لہذا ! ہمارا لہجہ خصوصاً ملاقات کے وقت ایک شفیق اور مہربان باپ کے لہجے کی طرح ہونا چاہیے ۔ اگر ہم ایسا کرنے میں کامیاب ہوگئے تو ہمارے لہجے کی مٹھاس اس کے کانوں میں رس گھولتی ہوئی دل میں اتر جائے گی۔ ان شاء اللہ عزوجل
(20) سنجیدگی کا دامن تھامے رکھیں :
ملاقات کے دوران سنجیدگی کا دامن مضبوطی سے تھامے رہئے اور مذاق مسخری کی محفل گرم کرنے سے پرہیز کریں ۔لیکن یاد رکھئے کہ سنجیدگی'' منہ پر بارہ بجانے'' کا نام نہیں اور نہ ہی بقدرِ ضرورت گفتگو کرنا اور مسکرانا سنجیدگی کے منافی ہے۔ اس لئے سنجیدہ بننے کے لئے ان چیزوں کو ترک نہ کریں بلکہ حسب ِ ضرورت مزاح بھی کر لیں ،اور مزاح ایسا ہونا چاہیے جس میں نہ تو کسی کی دل آزاری وتذلیل ہو اور نہ ہی