Brailvi Books

اِنفرادی کوشش
149 - 200
کوشش کرے تو اپنے'' محققِ اعظم ''ہونے کا ثبوت دینے کی بجائے اس سے گزارش کریں کہ ''آپ کے ان سوالات کا جواب تو ہمارے علمائے کرام ہی بہتر طور پر دے سکتے ہیں ، لہذا!اگر آپ چاہیں تو کسی وقت فلاں عالمِ دین کی خدمت میں حاضری دیتے ہیں ۔''یا پھر اسے اس موضوع پر لکھی گئی مستند کتاب پڑھنے کا مشورہ دیتے ہوئے بات آگے بڑھا دیں ۔

    اور اگر آپ کی ملاقات سیاسی بحث کا شوق رکھنے والے سے ہوجائے تو اس بحث میں مبتلاء ہونے کی بجائے اپنی گفتگو کا رخ اپنے مقصد کی جانب اس طرح پھیریں کہ اسے محسوس نہ ہونے پائے ، کیونکہ ایسی بحث کی صورت میں غیبت ہوجانے کا اغلب امکان ہوتا ہے جو کہ حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے ۔
 (14) محاسب نہیں خیرہ خواہ بنیں:
                    دورانِ گفتگو اگر سامنے والا کوئی غلط بات کہہ دے تو نہایت شفقت کے ساتھ اس کی خیرخواہی کرتے ہوئے نرمی سے سمجھائیے نہ کہ محاسب کے انداز میں پوچھ گچھ اور ڈانٹ ڈپٹ شروع کر دیں ۔جیساکہ ۔۔۔۔۔۔

    حضرت سیدناانس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ حضورصلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا،'' نرمی جس چیز میں ہوتی ہے اُسے زینت عطا کرتی ہے ۔''
(مسند احمد بن حنبل ، ج۱۰، رقم ۲۵۷۶۷،ص۴۰۷)
    حضرت سیدناابو مسعود رضی اللہ تعالی عنہ ارشاد فرماتے ہیں،'' جب تم اپنے کسی بھائی کو گناہوں میں مبتلا دیکھو تو اُس کے خلاف شیطان کے مددگار نہ بن جاؤ کہ تم کہتے ہو اللہ
Flag Counter