Brailvi Books

اِنفرادی کوشش
147 - 200
 دھیمی آواز ہو جو سامنے والے کے پردہ سماعت سے ٹکرانے کی ''سعادت'' سے محروم رہے اور نہ اتنی بلند کہ آس پاس کے لوگ تشویش میں مبتلاء ہوجائیں ۔
(11) اظہار مسرت اورغم خواری :
 سامنے والا اگر کوئی خوشی کی بات بتائے کہ میں امتحان میں پاس ہوگیا ہوں یا میرے ہاں بچے کی ولادت ہوئی ہے تواس کی خوشی میں اس طرح شریک ہوجائیں کہ وہ خوشی اسے نہیں آپ کو ملی ہے ۔ اسے مبارک باد دیتے ہوئے ملاقات کے اختتام پر اس کے بچے کے لئے کوئی تحفہ دے دیجئے ۔اور اگر اس کا کوئی چھوٹا بچہ ساتھ ہو(جو حد ِ شہوت کو نہ پہنچا ہو) تو اسے شفقت سے چوم لیجئے ، اس سے سامنے والے کے دل میں آپ کی محبت بڑھے گی ۔

    اور اگر وہ کوئی غم کی بات بتائے مثلاً میں امتحان میں فیل ہوگیا یا میرے پیسے کھو گئے یا مجھے کاروبار میں نقصان ہو گیا تو اظہار افسوس کرتے ہوئے اس کی غم خواری کیجئے ، اس کی ڈھارس بندھانے کے لئے موقع محل کے مطابق مصائب کے فضائل میں سے کوئی فضیلت بھی سنا دیں ۔ مصائب کے چند فضائل ملاحظہ ہوں ،۔۔۔۔۔۔

    (۱) حضرتِ ابن عبا س رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم  نے فرمایا کہ'' جس کے مال یا جان میں مصیبت آئی پھر اس نے اسے پوشیدہ رکھا اور لوگوں پر ظاہر نہ کیا تو اللہ عزوجل  پر حق ہے کہ اس کی مغفرت فرمادے ۔''جبکہ ایک روایت میں ہے کہ ''مسلمان کو تھکاوٹ ، مرض رنج اور غم میں سے جومصیبت پہنچتی ہے یہاں تک کہ کانٹا بھی چبھتا ہے تو اللہ عزوجل اسے اسکے گناہوں کا کفارہ بنادیتاہے ۔''
(مجمع الزوائد کتاب الزھد رقم ۱۷۸۷۲ ج۱۰ ص ۲۵۶)
Flag Counter