Brailvi Books

اِنفرادی کوشش
146 - 200
احساس ِ کمتری کا شکار ہو بلکہ بھر پور خود اعتمادی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انفرادی کوشش کرے ۔ مگر یاد رہے کہ انفرادی کوشش کرچکنے کے بعد خُود پسندی میں مبتلا ہونے کی بجائے اللہ عزوجل  کا شکر ادا کرے کہ اس نے مجھے انفرادی کوشش کی توفیق عطا فرمائی ۔
(7) آپ جناب سے بات کریں:
        دورانِ گفتگو توتُکار ، ابے تبے سے بچیں خواہ وہ آپ کا پرانا جاننے والا ہو ،بلکہ آپ جناب سے بات کریں۔ اس سے آپ کو اپنا مقصد پورا کرنے میں معاونت ملے گی ۔
(8) نگاہیں نیچی رکھیں:
         ملاقات کے دوران سامنے والے کے چہرے پر نظریں نہ گاڑیں بلکہ سنت پر عمل کرتے ہوئے اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور وقتاً فوقتاًکن انکھیوں سے اس کے چہرے کے تاثرات کا جائزہ بھی لیتے رہیں۔
(9) اصطلاحات کا استعمال :
            گفتگو کے دوران دعوتِ اسلامی کی اصطلاحات کا استعمال ہرگزترک نہ کریں ۔ہاں ! اگر ایسی اصطلاح ہو جس سے سامنے والا بالکل ناواقف ہواور تشویش میں مبتلاء ہوجائے تو اس کی مختصر طور پر وضاحت بھی کردیجئے مثلاً ''مکتب''کا لفظ بولیں تو اسے بتادیں کہ'' دفتر'' کو ہمارے ہاں مکتب کہا جاتا ہے ۔
(10) درمیانی آواز سے گفتگو کریں:
           دورانِ گفتگو درمیانی آواز سے بات چیت کریں ،نہ تو اتنی
Flag Counter