Brailvi Books

اِنفرادی کوشش
145 - 200
دیتے ہوئے مسلمان کے جھوٹ میں مبتلاء ہونے کا غالب امکان ہو ، مثلاًسفر کیسا گزرا؟ آپ کو میری بات بری تو نہیں لگی؟ آپ نے اجتماع میں شرکت کیوں نہیں کی ؟ آپ بورتو نہیں ہو رہے ؟وغیرہ وغیرہ ۔۔۔۔۔۔
 (4) بات نہ کاٹیں :
         حتی الامکان سامنے والے کی بات کاٹنے سے بچیں کہ کوئی بھی اس چیز کو پسند نہیں کرتا ۔ ہاں ! اگر سامنے والا بے تکان بولتا چلاجائے یا گفتگو کا رخ ایسی جانب موڑ دے جہاں آپ کو اپنامقصد ِ ملاقات فوت ہوتا نظر آئے وہاں حکمت عملی سے رسمی الفاظ بول کر ترکیب بنا لیجئے۔
(5) سامنے والے کی نفسیات کے مطابق گفتگو کریں :
 دورانِ گفتگو سامنے والے کی نفسیات کو مد ِ نظر رکھنا بہت ضروری ہے ۔ لہذا ! وہ جس شعبہئ زندگی سے تعلق رکھتا ہو اُس سے اِس شعبے کے بارے میں مختصر طور پر چند جملوں میں معلومات ضرور پوچھیں اور اپنی انفرادی کوشش کے دوران ہوسکے تو اس کے شعبے کی مثالیں دے کر اسے سمجھائیں ۔ اس سے ملاقات میں اُس کی دل چسپی قائم رکھنے میں بہت مدد ملے گی ۔
(6) بھر پور خود اعتمادی سے ملاقات کریں:
انفرادی کوشش کے لئے بالخصوص شخصیات سے ملاقات کرنے والے مبلغ کو چاہئیے کہ اس کے سامنے موجود شخصیت کتنے ہی بڑے عہدے پر کیوں نہ ہو وہ قلبی طور پر ہرگز ہرگز اس کے عہدے یا منصب سے مرعوب نہ ہو اور نہ ہی کسی قسم کی
Flag Counter