| اِنفرادی کوشش |
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!
ہمیں چاہئے کہ ملاقات کے دوران درجِ ذیل امور کا بالخصوص خیال رکھیں ۔ (اس کی عملی مشق کے لئے بھی کتاب کے آخری صفحات میں دی گئی ملاقات کی مثالیں ملاحظہ فرمائیں۔)(1) نشاط قائم رکھیں:
پوری ملاقات کے دوران اپنی اور سامنے والے بالخصوص نئے اسلامی بھائی کی دلچسپی فوت نہ ہونے دیں ۔ بار بارایک ہی سوال مثلاً طبیعت یا کاروبار کے بارے میں ہی پوچھتے رہنے سے بھی سامنے والا بوریت کا شکار ہوجاتا ہے،لہذا ! اس سے اجتناب کیا جائے۔ واقعات میں دل چسپی انسان کا فطری تقاضا ہے، اس لئے ہو سکے تو ملاقات کے دوران دعوتِ اسلامی کی برکتوں پر مشتمل کوئی مختصر واقعہ بھی سنا دیں۔
(2) ٹھہر ٹھہر کر سوچ سمجھ کر گفتگو کریں :
جو بھی گفتگو کریں بہت سوچ سمجھ کرکریں اور الفاظ کی ادائیگی کی رفتار متوسط ہو ۔ ایسا قلیل اور پردلیل کلام کریں جو سامنے والے کی سمجھ میں بھی آجائے ۔ یہ گُر سیکھنے کے لئے مدنی قافلوں میں استقامت سے سفر اختیار کرتے رہیے۔
(3) جھوٹ میں مبتلاء کروا دینے والے سوالات کرنے سے بچیں:
دورانِ ملاقات ایسے سوالات نہ کریں جن کا جواب