| اِنفرادی کوشش |
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!
جب بھی کسی سے ملاقات کریں تو ہمیں چاہئے کہ ''رب ل کی رضا کا حصول''پیش ِ نظر رکھتے ہوئے اس مدنی مقصد کے ساتھ ملاقات کریں کہ ''مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے ۔ان شاء اللہ عزوجل ''اور اس مقصد کے حصول کے لئے مجھے خود بھی مدنی انعامات کا عامل اور مدنی قافلوں کا مسافر بننا ہے اور اپنے اس ملاقاتی اسلامی بھائی کو بھی اس کی ترغیب دینی ہے ۔انفرادی کوشش کے لئے کی جانے والی ملاقات سے پہلے غور طلب امور
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!
جب بھی ہم کسی سے ملاقات کے لئے جائیں تو ہمیں چاہئیے کہ ملاقات سے پہلے ربِ کائنات کی بارگاہ میں (دل ہی میں سہی)اپنی انفرادی کوشش کی کامیابی کے لئے دعا ضرور کریں کہ دعا مومن کا ہتھیار ہے ۔اس کے علاوہ اپنے ظاہر ی حلیہ کا بھی ضرور جائزہ لے لیں مثلاً لباس صاف ستھرا ہونا چاہئے، عمامہ دُھلا ہوا ہو اس پر تیل وغیرہ کے دھبے نہ لگے ہوئے ہوں،زُلفیں بے ترتیب نہ ہوں، ہوسکے تو ان میں تیل لگا کر کنگھی کر لیجئے، ہاتھ پاؤں کے ناخن بڑھے ہوئے نہ ہوں اوراگر اچھی قسم کے جوتے موجود ہوں تو