Brailvi Books

اِنفرادی کوشش
140 - 200
مبلغ کو چاہیے کہ وہ محض انفرادی کوشش کے وقت نہیں بلکہ ہر وقت،ہر جگہ مبلغ بن کر رہے یعنی پورے جسم کا قفل ِ مدینہ لگانے کی کوشش کرے اورسنجیدہ اور باوقارانداز سے زندگی گزارے۔۔۔۔۔۔۔
(8) معاملات میں صفائی پسند واقع ہونا :
        مبلغ کو چاہئے کہ اپنے دنیاوی معاملات مثلا ً کاروباری لین دین ، ملازمت ، قرض اور گھریلومعاملات میں بھی شریعت کا دامن تھام کر رکھے ۔ کیونکہ مذکورہ معاملات درست نہ ہونے کی صورت میں اس کی شخصیت پر ایسے منفی اثرات مرتب ہوں گے جو اس کی انفرادی کوشش کی کامیابی میں رکاوٹ بن سکتے ہیں ۔
(9) بقدرِ ضرورت علمِ دین کا حامل ہونا:
        ''اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کے سلسلے میں علم دین بنیادی ضرورت ہے ۔لہذا! مبلغ کو چاہیے کہ مختلف ذرائع مثلاً امیرِ اہل ِسنت مدظلہ العالی کے رسائل وبیانات اور مدنی مذاکرات کے کیسیٹ اور علمائے دین کی تصانیف اور مدنی قافلوں میں سفر کی مدد سے علم دین سیکھنے کی کوشش مسلسل جاری رکھے ۔
(10) باعمل ہونا:
    اگرانفرادی کوشش کرنے والا اپنے کہے پر عمل کرنے والا ہوگا تو اس کی زبان سے نکلنے والے الفاظ تاثیر کا تیر بن کر سامنے والے کے دل میں پیوست ہوجائیں گے ، ان شاء اللہ عزوجل ۔جبکہ اس کے برعکس اگر اس کے قول وفعل میں تضاد نظر آئے گا تو سامنے والے پر کوئی اچھا تأثر قائم نہیں ہوگا۔
Flag Counter