Brailvi Books

اِنفرادی کوشش
139 - 200
زبان میں انفرادی کوشش کی جاسکے ۔ کیونکہ ہمارا مدنی مقصد یہ ہے کہ ،''مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے ۔ ان شاء اللہ عزوجل  '' اور ساری دنیا کے لوگوں میں مختلف قسم کی زبانیں رائج ہیں ۔ چنانچہ جب ہم کسی سے اس کی مادری یا مقامی زبان میں گفتگو کریں گے تو وہ بہت جلد ہم سے مانوس ہوجائے گا جس کی وجہ سے اس پر انفرادی کوشش کرنا بے حد آسان ہوجائے گا ۔
(6) مسلمانوں کی خیرخواہی کا جذبہ:
        انفرادی کوشش کے لئے مسلمانوں کی خیر خواہی کا جذبہ دل میں ہونا بہت ضروری ہے ۔سرکار ِمدینۃ المنورۃ سلطانِ مکۃ المکرمۃ ا کا فرمان ذیشان ہے ، '' دین مسلمانوں کی خیر خواہی ہی ہے۔''صحابہ کرام علیہم الرضوان نے عرض کی ''یا رسول اللہ ا کس کے لیے ؟'' ارشاد فرمایا،'' اللہ کیلئے اسکی کتاب کیلئے، اس کے رسول کیلئے ، مسلمانوں کے اماموں کے لیے اوران کی عوام کیلئے۔''
(مسلم کتاب الایمان ، باب بیان الدین النصیحۃ ، رقم ۵۵، ص۴۷)
     جب ہم کسی کا مخلص خیر خواہ بن کر انفرادی کوشش کریں گے تو اخلاص کی نورانیت سامنے والے کا دل موہ لے گی اور یہ انفرادی کوشش ضرور کامیاب ہوگی۔ ان شاء اللہ عزوجل
(7) سنجیدہ مزاجی:
        انفرادی کوشش کرنے والے کی ذات میں سنجیدگی کا وصف ہونا بہت ضروری ہے کیونکہ اگر کوئی ابے تبے سے دوسروں کو مخاطب کرنے والا ، مسخرے پن کی عادت کا شکار ہونے والا ہوگا تو اس کی کسی بات کو سنجیدگی سے نہیں لیا جائے گا ۔چنانچہ وہ جب بھی انفرادی کوشش کریگا تو اسے مذاق ہی مذاق میں ٹال دیا جائے گا ۔ اس لئے
Flag Counter