Brailvi Books

اِنفرادی کوشش
14 - 200
 فحش کلامی کرنے والے نعتِ مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پڑھنے والے بن گئے ، یورپی ممالک کی رنگینیوں کو دیکھنے کے خواب اپنی آنکھوں میں سجانے والے گنبدخضریٰ کی زیارت کے لئے تڑپنے والے بن گئے ،مال کی محبت میں مرنے والے فکرِ آخرت میں مبتلاء رہنے والے بن گئے ، شراب پینے کی عادت پالنے والے عشق ِ مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے جام پینے والے بن گئے ، اپنا وقت فضولیات میں برباد کرنے والے اپنا اکثر وقت عبادت میں گزارنے کے لئے ''مدنی انعامات'' کے عامل بن گئے ، فحش رسائل وڈائجسٹ کے رسیا امیرِاہلِ سنت مدظلہ العالی وعلمائے اہل ِ سنت دامت فیوضھم کے رسائل اور دیگر دینی کتب کا مطالعہ کرنے والے بن گئے ،تفریح کی خاطر ٹُوَر پر جانے کے عادی راہِ خدا لمیں سفر کرنے والے بن گئے ، ''کھاؤ،پیو اور جان بناؤ ''کے نعرے کو اپنی زندگی کا محور قرار دینے والے اس مدنی مقصد کو اپنانے والے بن گئے کہ ''مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔ ان شاء اللہ عزوجل ''
مدینہ:
     دعوتِ اسلامی کی بہاروں کے بارے میں تفصیلی طور پر جاننے کے لئے ،''خوش نصیب میاں بیوی''،''کافر خاندان کا قبولِ اسلام '' ،''بھیانک حادثہ''،''دعوت اسلامی کی بہاریں '' کاضرور مطالعہ فرمائیں۔
Flag Counter