Brailvi Books

اِنفرادی کوشش
13 - 200
باب المدینہ کراچی سے اس تحریک کا آغاز کیا ۔الحمدللہ عزوجل ! میٹھے میٹھے مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

کی عنایتوں ، صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنھم کی برکتوں ، اولیائے عظام رضی اللہ تعالی عنھم کی نسبتوں ،علماء ومشائخ ِ اہل ِ سنت کی شفقتوں ، اسلامی بھائیوں کی محنتوں، مدنی قافلوں کی بہاروں اور امیرِ اہلِ سنت مدظلہ العالی کی شبانہ روز کوششوں کے نتیجے میں آج ''دعوتِ اسلامی'' کا مدنی پیغام دنیا کے کم وبیش ۵۶ ممالک میں پہنچ چکا ہے اور کامیابی کا سفر ابھی جاری ہے ۔
دعوتِ اسلامی کی بہاریں
            الحمدللہ عزوجل ! اس مدنی ماحول کی برکت سے لاکھوں مسلمانوں کو گناہوں سے توبہ کی توفیق ملی اور وہ تائب ہوکر صلوٰۃ وسنت کی راہ پر گامزن ہوگئے ۔ جو بے نمازی تھے نمازی بن گئے، بدنگاہی کے عادی نگاہیں نیچی رکھنے کی سنت پر عمل کرنے والے بن گئے،زرق برق لباس پہن کر گلے میں دوپٹالٹکا کرتفریح گاہوں کی زینت بننے والیاں بے پردگی سے ایسی تائب ہوئیں کہ مدنی برقع ان کے لباس کا حصہ بن گیا ،ماں باپ سے گستاخانہ انداز اختیار کرنے والے اُن کا ادب کرنے والے بن گئے ،جن کی حرکتوں کی وجہ سے کبھی پورامحلہ تنگ تھا وہ سارے علاقے کی آنکھ کا تارا بن گئے ،چوری و ڈاکے کے عادی دوسروں کی عزت وآبرو کی حفاظت کرنے والے بن گئے ، کسی غریب کو دیکھ کر تکبر سے ناک بھوں چڑھانے والے عاجزی کے پیکر بن گئے ،ہر وقت حسد کی آگ میں جلنے والے دوسروں کے علم وعمل میں ترقی کی دعائیں دینے والے بن گئے ،گانے سننے کے شوقین 'سنتوں بھرے بیانات اور مدنی مذاکرات کے کیسیٹ سننے والے بن گئے ،
Flag Counter