Brailvi Books

اِنفرادی کوشش
138 - 200
    اس لئے ضروری ہے کہ انفرادی کوشش کرنے والا مبلغ قلیل اور پردلیل کلام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو ۔اس کے لئے مسلسل مدنی قافلو ں میں سفر کرنا بے حد مفید ہے۔ اس کے علاوہ انفرادی کوشش کرنے والے کو چاہئے کہ امیرِ اہلِ سنت مدظلہ العالی کے رسائل اور دیگر دینی کتب کا مطالعہ کرتا رہے تاکہ اس کے ذہن میں زیادہ سے زیادہ الفاظ کا ذخیرہ جمع ہوسکے ۔

    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اگر ہم غور کریں کہ اس وقت دنیا میں جتنی بھی بڑی بڑی کمپنیاں ہیں ان کی تیار کردہ مصنوعات کی کامیابی کا دارومدار ان کے سیلز مین(Salesman)پر ہوتا ہے کیونکہ اس کاکام بولنے سے تعلق رکھتا ہے۔ جو سیلز مین(Salesman)جتنے اچھے انداز میں اپنی کمپنی کا تعارف پیش کریگا اتنی ہی اس کمپنی کی شہرت مارکیٹ میں ہوگی۔

     اسی طرح ہر دعوتِ اسلامی والے کو چاہئیے کہ دعوتِ اسلامی کا تعارف اور اس کی برکتیں بہترین انداز میں دوسروں تک پہنچائے ۔چنانچہ ہم جتنے اچھے انداز میں انفرادی کوشش کریں گے ، اتنی آسانی سے ہماری تحریک''دعوتِ اسلامی ''کا پیغام لوگوں کے دلوں میں اترتا چلا جائے گا۔
(5) مختلف زبانوں پر عبور :
        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!یوں توہمیں اردو زبان میں ہی انفرادی کوشش کرنی چاہئیے لیکن جس قدر ممکن ہو کوشش کر کے زیادہ سے زیادہ علاقائی اور بین الاقوامی زبانوں مثلاً اردو، عربی ، انگلش،سندھی ، پنجابی ،سرائیکی، پشتو، بنگالی ، میمنی وغیرہ پر عبور حاصل کرنا چاہئیے تاکہ سامنے والے کے اردو نہ جاننے کی صورت میں اس پر کسی بھی
Flag Counter