Brailvi Books

اِنفرادی کوشش
136 - 200
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!مبلغ کو معاملہ فہم ہونا چاہئیے کہ وہ جانتا ہو کہ کس وقت ، کس سے ، کیا بات کرنی ہے ؟ مثلاً آپ کی ملاقات کسی نئے اسلامی بھائی سے ہوئی اور اس نے بتایا کہ'' میری ماں کو کینسر ہوگیا ہے ۔''اور آپ نے اس کی قلبی کیفیات کا لحاظ کئے بغیر اسے موت کے تصور سے ڈرانا شروع کر دیا کہ عنقریب موت آنے والی ہے ، اورتمہاری ماں تو بالکل قبر کے کنارے پہنچ چکی ہے ،وغیرہ وغیرہ ۔۔۔۔۔۔۔ اس قسم کی گفتگو کے بعدآپ کے بارے میں اس کے کیا تأثرات ہوں گے ؟اس کا اندازہ لگانا مشکل نہیں بلکہ ہوسکتا ہے وہ زبان سے اظہار بھی کرڈالے ۔ اس لئے ایسے موقع پر غم خواری کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کریں اور کچھ اس طرح سے اس کی غم خواری کریں ،''اللہ تعالیٰ آپ کی والدہ کو جلد از جلد شفاء عطا فرمائے انہیں ہر آفت ،دکھ اورپریشانی سے بچائے ،۔۔۔۔۔۔ میں اجتماع میں بھی دعا کروں گا ،ان شاء اللہ عزوجل ۔۔۔۔۔۔ بلکہ ہوسکے تو آپ بھی میرے ساتھ چلئے ،دونوں بھائی مل کر دعا کریں گے ، اس کے علاوہ راہِ خدا عزوجل میں سفر کرنے والوں کی دعائیں جلد قبول ہونے کی بشارت بھی دی گئی ہے،لہذا !آپ بھی کوشش کر کے مدنی قافلے میں سفر اختیار کیجئے اور ڈھیروں ثواب کے حصول کے ساتھ ساتھ اپنی والدہ کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کریں ۔ ''

     میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! یاد رکھئے کہ اگر ہم نے موقع محل کے مطابق گفتگو نہ کی تو ممکن ہے کہ کسی بے موقع بات کی وجہ سے وہ اسلامی بھائی ہم سے دور ہوجائے جیسا کہ ایک مبلغ نے بتایا کہ'' ایک ماڈرن کلین شیو نوجوان سے میری ملاقات ہوتی رہتی تھی۔ابتدائی ایک دو ملاقاتوں کے بعد ہی ایک دن میں نے ان سے کہہ دیا کہ''پیارے اسلامی بھائی! میرا دل چاہتا ہے کہ آپ بھی داڑھی رکھنے کی سنت پر عمل کرلیں۔'' وہ