(۱۳) حضرت سیدناابوذرغفاری رضی اللہ تعالی عنہ مرفوعًا روایت فرماتے ہیں کہ حضوراکرم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا،'' اپنے ڈول(برتن) سے دوسرے بھائی کا ڈول(برتن)بھرنا تیرا صدقہ ہے ، تیرا نیکی کا حکم کرنا اوربرائی سے منع کرنا صدقہ ہے ، تیرا مسلمان بھائی کے لیے مسکرانا صدقہ ہے اورتیراکسی بھٹکے ہوئے کو راستہ دکھانا صدقہ ہے۔
(سنن الترمذی ، کتاب البر والصلۃ ، ج۳، ص۳۸۴،رقم :۱۹۲۳)
انفرادی کوشش کرنے والے کو چاہئے کہ وہ سنت کے مطابق سادہ اور صاف ستھرا لباس پہننے کا عادی ہو۔ کیونکہ اگر اس کے کپڑے میلے کچیلے نظر آئیں گے تو لوگ اس سے ملنے سے کترائیں گے ۔خوش لباسی سے ہمیں تنظیمی فوائد کے ساتھ ساتھ درجِ ذیل برکتیں بھی نصیب ہوں گی ان شاء اللہ عزوجل