Brailvi Books

اِنفرادی کوشش
133 - 200
    (۸) حضرتِ اَنَسْ رضی اللہ تعالی عنہ سے راویت ہے کہ رسول اکرم  صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے فرمایا کہ'' جب دو مسلمان ملاقات کرتے ہیں پھران میں سے ایک اپنے بھائی کا ہاتھ پکڑتاہے (یعنی مصافحہ کرتا ہے)تو اللہ عزوجل  پر حق ہے کہ انکی دعا قبول فرمائے اور انکے ہاتھوں کے جدا ہونے سے پہلے ہی ان کی مغفرت فرمادے۔''
(مسند احمد بن حنبل ، ج۴، ص ۲۸۶،رقم: ۱۲۴۵۴)
     (۹) حضرتِ عمر بن خطا ب رضی اللہ تعالی عنہ سے راویت ہے کہ رحمتِ عالم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے فرمایا کہ'' جب دو مسلمان مرد ملاقات کرتے ہیں اور ان میں سے ایک اپنے ساتھی کو سلام کرتا ہے توان میں سے اللہ عزوجل کے نزدیک زیادہ محبوب وہ ہوتا ہے جو اپنے ساتھی سے زیادہ گرم جوشی سے ملاقات کرتاہے۔پھر جب وہ مصافحہ کرتے ہیں تو ان پر سو رحمتیں نازل ہوتی ہیں ان میں سے نوے رحمتیں سلام میں پہل کرنے والے کے لئے اور دس مصافحہ میں پہل کرنے والے کے لئے ہیں۔''
(مسند البزار ، ج۱ ص ۴۳۷)
    (۱۰) حضرتِ ابو ہریر ہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ سرکارِ مدینہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے فرمایا کہ ''جب دو مسلمان ملاقات کرتے ہوئے مصافحہ کرتے اور ایک دوسرے سے خیریت دریافت کرتے ہیں تو اللہ عزوجل  انکے درمیان سو رحمتیں نازل فرماتاہے جن میں سے نوے رحمتیں زیادہ پرتپاک طریقے سے ملنے والے اور اچھے طریقے سے اپنے بھائی سے خیریت دریافت کرنے والے کے لئے ہوتی ہیں۔''
(طبرانی اوسط باب الف ،ج۵، ص ۳۸۰،رقم :۷۶۷۲)
Flag Counter