Brailvi Books

اِنفرادی کوشش
132 - 200
محبوب اور میری مجلس میں سب سے زیادہ قریب وہ لوگ ہوں گے جو تم میں اچھے اخلاق والے ہیں، نرم خُوہیں، جو لوگوں سے الفت رکھتے ہیں اورلوگ ان سے محبت کرتے ہیں۔ اورتم میں میرے لیے سب سے زیادہ قابل نفرت اور قیامت کے دن میری مجلس میں مجھ سے سب سے زیادہ دُور منہ بھر کر باتیں کرنے والے ، باتیں بنا کرلوگوں کو مرغوب کرنے والے اورتکبر کرنے والے ہونگے ۔''
(سنن الترمذی ، کتاب البر والصلۃ ، ج۳، ص۴۱۰، رقم ۲۰۲۵)
    (۴) حضرت سیدناابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ،''حسن اخلاق گناہوں کو اس طرح پگھلا دیتاہے جس طرح دھوپ برف کو پگھلا دیتی ہے ۔''
(شعب الایمان ، باب فی حسن الخلق ، ج۶، ص۲۴۸،رقم:۸۰۳۶)
    (۵) حضرت سیدناابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ سرورِ عالم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا،'' لوگوں کو تم اپنے اموال سے خوش نہیں کرسکتے لیکن تمہاری خندہ پیشانی اورخوش اخلاقی انہیں خوش کرسکتی ہیں۔''
(شعب الایمان ، ج۶، ص۲۴۵، رقم ۸۰۵۴)
    (۶) رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم  کی بارگاہ میں عرض کی گئی ، ''یارسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم!جب دو شخص ملاقات کریں تو پہلے کون سلام کرے ؟'' فرمایا،'' جو ان میں سے اللہ عزوجل کے زیادہ قریب ہو۔ ''
(ابو دا ؤد کتاب الادب ،ج۴، ص ۴۴۹،رقم :۵۱۹۷ )
     (۷) حضرتِ حسن رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے فرمایا کہ ''تمہارا لوگوں کو گرم جوشی سے سلام کرنا بھی صدقہ ہے ۔''
(جامع العلوم والحکم ج۱ ص ۲۳۵)
Flag Counter